پیر‬‮ ، 14 جولائی‬‮ 2025 

پاکستانیوں کیلئے زبردست خوشخبری فلائی دبئی نے پاکستانی شہریوں کیلئے کرایوں میں نمایاں کمی کردی

datetime 20  دسمبر‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)فلائی دُبئی کی جانب سے کرایوں میں کمی کا اعلان ، میڈیا رپورٹس کے مطابق فلائی دُبئی کی جانب سے کہا گیا ہے کہ دُنیا کے کچھ شہروں کے لیے کرایوں میں شاندار کمی کر دی گئی ہے جن میں متعدد پاکستانی شہر بھی شامل ہیں۔کئی ایشیائی شہروں کے لیے

کرایہ 995 درہم تک کم کر دیا گیا ہے۔ جن پاکستانی شہروں کے لیے ٹکٹس کے کرایوں میں کمی کی گئی ہے، ان میں کراچی، کوئٹہ، فیصل آباد اور ملتان شامل ہیں۔ دُبئی سے کراچی جانے والوں کے لیے ٹکٹ 995 درہم میں دستیاب ہو گی۔دُبئی سے کوئٹہ جانے والوں سے 1,775 درہم وصول کیے جائیں گے۔ فیصل آباد کے لیے کرایہ 1,345 درہم جبکہ ملتان کا کرایہ 1,245 درہم ہوگا۔تاہم کرایوں میں کمی کی اس شاندار سہولت سے وہی افراد فائدہ اُٹھا سکیں گے جو اپنی ٹکٹس 28 دسمبر 2020ء سے قبل بُک کروائیں گے۔ فلائی دُبئی کی جانب سے ٹکٹس بک کروانے والوں کے لیے کورونا انشورنس بھی متعارف کروائی گئی ہے جس کے تحت اگر کسی مسافر کو فلائی دُبئی سے سفر کے بعد اگلے چند روز میں کورونا ہو جاتا ہے تو اسے مفت علاج کی سہولت فراہم کی جائے گی اور اس کے 14 روز کے قرنطینہ کے اخراجات بھی فضائی کمپنی ہی برداشت کرے گی۔فلائی دُبئی کی جانب سے رعایتی کرایوں کی اسکیم کے تحت لر (ایران) کا کرایہ 1,309درہم، بیرون کا کرایہ 1,405 درہم، خرطوم کا 1455 درہم، بخارسٹ 1,545 درہم اور استنبول کا 1,600 درہم مقرر کیا گیا ہے۔

موضوعات:



کالم



کاش کوئی بتا دے


مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…