اتوار‬‮ ، 12 جنوری‬‮ 2025 

فرانسیسی صدر ایمانوئیل میکرون کو کورونا ہوگیا

datetime 17  دسمبر‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پیرس( آن لائن )فرانسیسی صدر ایمانوئیل میکرون میں کورونا وائرس سے ہونے والی بیماری کووِڈ 19 کی تشخیص ہوگئی۔صدارتی محل سے جاری کردہ بیان میں بتایا کہ ‘فرانسیسی صدر نے پہلی علامت ظاہر ہوتے ہی ٹیسٹ کروالیا تھا’۔تاہم تفصیلی بیان میں اس بات کی وضاحت نہیں کی گئی

کہ فرانسیسی صدر کس قسم کی علامات کا سامنا کررہے ہیں۔بیان میں کہا گیا کہ کورونا ٹیسٹ مثبت آنے کے بعد وہ اپنے آپ کو 7 روز تک آئیسولیٹ کرلیں گے تاہم اس دوران وہ دور رہ کر اپنا کام اور دیگر سرگرمیاں جاری رکھیں گے۔خیال رہے کہ فرانسیسی صدر ایمانوئیل میکرون کورونا وائرس سے متاثر ہونے والے پہلے رہنما نہیں اس سے قبل برطانوی وزیراعظم بورس جانسن اور امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ بھی اس وائرس کا شکار بن چکے ہیں۔برطانوی وزیراعظم رواں برس 27 مارچ کو اس وبا کا شکار بنے جس کے محض ایک ہفتے بعد ہی ان کی حالت خراب بگڑ گئی اور ان میں کورونا وائرس کی علامات شدید و خطرناک ہوگئی تھیں۔حالت زیادہ خراب ہونے پر انہیں ہسپتال کے انتہائی نگہداشت کے وارڈ (آئی سی یو) میں منتقل کیا گیا تھا جہاں ابتدائی 8 گھنٹے تک ان کی حالت انتہائی تشویش ناک رہی تھی۔تقریبا 3 دن تک آئی سی یو میں گزارنے کے بعد 10 اپریل کو انہیں انتہائی نگہداشت والے وارڈ سے باہر نکال کر عام وارڈ میں منتقل کردیا گیا تھا ۔

موضوعات:



کالم



پہلے درویش کا قصہ


پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…