پیر‬‮ ، 14 جولائی‬‮ 2025 

بارش کے بعد سعودی شہر تمیرکا جمالیاتی حسن سیاحوں کی توجہ کا مرکز بن گیا

datetime 16  دسمبر‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ریاض(این این آئی)گذشتہ سعودی عرب کے علاقے تمیرمیںموسلا دھار بارش کے نتیجے میں نہ صرف یہ کہ موسم مزید خوش گوار ہوگیا بلکہ بارش نے شہر کے جمالیاتی حسن میں مزید اضافہ کر دیا۔عرب ٹی وی کے مطابق ایک مقامی فوٹو گرافر فہد آل برغش نے بتایا کہ تمیر کا علاقہ دارالحکومت الریاض کے شمال مغرب میں 140 کلو میٹر کی مسافت پر واقع ہے۔ یہ ایک پرفضا مقام ہے۔

بارش نے شہر کے جمالیاتی حسن کو چار چاند لگا دئیے۔برغش نے شہر کے خوبصورت مناظر اپنے کیمرے کی آنکھ میں محفوظ کیے ہیں۔ یہ مناظر اپنی خوبصورت میں فن پاروں سے کم نہیں۔ فوٹو گرافر برغش نے کہا کہ اس نے بارش کے دوران شمالی تمیر کے الاعصل گھاٹی جو کہ ایک وسیع وادی کی مانند کی سیر کی۔ اس کا آغاز قرشع الشحمہ کے مقام سے ہوتا ہے اور 40 کلومیٹر طویل مسافت کے بعد نفوذ دلاھنا کیمقام پر اس وادی کا اختتام ہوتا ہے۔ اس کی چوڑائی ایک کلو میٹر ہے جب کہ بعض مقامات انتہائی تنگ ہیں اور دونوں طرف کے پہاڑوں کیدرمیان محض چند میٹر کا فاصلہ بچ جاتا ہے۔اس گھاٹی سے گذرتے ہوئے سعودی فوٹو گرافر نے اس مختلف مناظر کی تصاویر لیں جو بلا شبہ دیکھنے والوں کی نظروں کو خیرہ کر دینے والی ہیں۔خیال رہے کہ انتظامی طور پر تمیر المجمعہ گورنری میں واقع ہے جو الریاض کے علاقے میں واقع ہے۔ اسے تمیر کانام خود رو کھجوروں کی وجہ سے دیاگیا۔ یہاں پر بڑی تعداد میں کھجوروں کے ایسے درخت موجود ہیں جو کسی کی محنت کے بغیر خود پیدا ہوئے اور پھل بھی دیتے ہیں۔یہ مقام سطح سمندر سے بلند ہونے کی وجہ سے پرفضا سمجھا جاتا ہے مگر اس کی مٹی زراعت کے لیے انتہائی موزوں ہے اور یہاں مختلف اقسام کی فصلیں کاشت کی جاتی ہیں۔ ‘تمیر’ شہرکو اس کی قدرتی خوبصورتی کی بدولت موسم بہار کا ‘دلہا’ بھی کہا جاتا ہے۔ اس میں کئی ایک تفریحی مقامات ہیں جو سیرو سیاحت کے لیے سیاحوں کی توجہ کا مرکز رہتے ہیں۔



کالم



کاش کوئی بتا دے


مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…