بدھ‬‮ ، 02 جولائی‬‮ 2025 

ایران نے ترکی کیساتھ ہاتھ ملا لیا، امریکہ کی نیندیں حرام

datetime 16  دسمبر‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

تہران(این این آئی )ترکی پر امریکا کی عائد کردہ پابندیوں کے خلاف ایران نے مکمل حمایت کا اعلان کیا ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق ایرانی وزیر خارجہ جواد ظریف نے ترکی پر روس سے ایس 400 میزائل شکن نظام خریدنے کو بنیاد بنا کر امریکا کی جانب سے لگائی گئی پابندیوں کی مذمت کی ہے۔

اپنے ٹوئٹ میں جواد ظریف نے کہا کہ امریکا کو دوسرے ممالک پر پابندیاں لگانے اور بین الاقوامی قوانین کی پامالی کی لت لگ چکی ہے۔ ہم امریکا کی جانب سے ترکی پر لگائی جانے والی پابندیوں کی شدید مذمت کرتے ہیں۔ ہم ترکی کے عوام اور حکومت کے ساتھ کھڑے ہیں۔واضح رہے کہ امریکا نے روسی میزائل شکن سسٹم خریدنے پر گزشتہ روز ترکی وزارت دفاع کے متعلقہ شعبے کے حکام پر اقتصادی اور سفری پابندیاں عائد کی ہیں۔ مبصرین ان پابندیوں کو آرمینیا اور آذر بائیجان کی جنگ میں ترکی کے کردار اور عرب ممالک کی جانب سے اسرائیل کے ساتھ ہونے والے معاہدات پر مخالفانہ رویے کا نتیجہ بھی قرار دے رہے ہیں۔دل چسپ امر یہ ہے کہ ترک صدر طیب اردوان کے آذر بائیجان میں فتح کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ایک نظم پڑھنے پر ایران کی جانب سے تند و تیز تبصرے کیے گئے تھے۔اس نظم میں آذری قوم کی آزادی اور خود مختاری کا حوالہ تھا، ایران کی جانب سے تاثر دیا گیا کہ اردوان نے اس کی آذری اقلیت کو

اکسانے کے لیے اس نظم کا انتخاب کیا۔ اس کے بعد ایران میں طیب اردوان پر شدید تنقید کی گئی اور نامناسب زبان بھی استعمال کی گئی جس پر ترکی کی جانب سے باقاعدہ احتجاج ریکارڈ کروایا گیا۔ علاوہ ازیں شام سے متعلق پالیسی میں بھی دونوں ممالک میں کشیدگی پائی جاتی ہے۔ تاہم امریکی پابندیوں کے بعد ایران کی جانب سے ترکی کو خیر سگالی کا پیغام دیا جارہا ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حکمت کی واپسی


بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…

گردش اور دھبے

وہ گائوں میں وصولی کیلئے آیا تھا‘ اس کی کمپنی…