پیر‬‮ ، 14 جولائی‬‮ 2025 

اسرائیلیوں کی ابو ظہبی ڈونٹ خریدنے کیلئے لمبی قطاریں، اماراتی دکانداروں کا بڑا اعتراف

datetime 16  دسمبر‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ابوظہبی (این این آئی)متحدہ عرب امارات(یو اے ای)کی جانب سے رواں برس اگست میں اسرائیل کو تسلیم کیے جانے کے بعد دونوں ممالک میں جہاں ویزا فری معاہدے ہوئے، وہیں دونوں ممالک کے اداروں کے درمیان بھی کئی طرح کے معاہدے ہوئے۔اسی طرح دونوں ممالک میں تعلقات

بحال ہونے کے بعد دونوں ممالک میں ایک دوسرے کی چیزوں کی مانگ بھی بڑھ گئی۔ایسی ہی چیزوں میں متحدہ عرب امارات کی ریاستوں ابو ظہبی اور دبئی کے نام سے اسرائیل میں بنائے جانے والے ڈونٹس بھی شامل ہیں۔میڈیارپورٹس کے مطابق قابض اسرائیل کے شہر یروشلم کی ایک بیکری کی جانب سے یہودیوں کے مقدس تہوار حنوکاہ یا خنوکاہ کے موقع پر بنائے گئے خصوصی ابو ظہبی و دبئی ڈونٹس کی فروخت میں حیران کن اضافہ دیکھا گیا۔یہودی ہر سال کے آخر میں 8 روز تک خنوکاہ یا حنوکاہ کا تہوار مناتے ہیں، اس تہوار کو روشنیوں، خوشیوں اور جیت کا تہوار بھی کہا جاتا ہے۔اس تہوار کے موقع پر یہودی خصوصی طور پر میٹھی چیزیں تیار کرتے، کھاتے اور ایک دوسرے کے ساتھ ایسی چیزوں کا تبادلہ کرتے دکھائی دیتے ہیں۔ہر سال حنوکاہ یا خنوکاہ کے موقع پر سویٹس شاپس کی فروخت بڑھ جاتی ہے، تاہم اس بار یروشلم کی ایک بیکری کی جانب سے ابو ظہبی ودبئی کے نام سے تیار کیے گئے ڈونٹس کافی مقبول رہے اور انہیں حاصل کرنے کے لیے لوگوں کی لمبی قطاریں دکھائی دیں۔دکانداروں نے اعتراف کیا کہ انہیں یہ توقع نہیں تھی کہ اتنی مقدار میںابو ظہبی و دبئی ڈونٹس فروخت ہوں گے، تاہم سب سے زیادہ ابو ظہبی ڈونٹس کی مانگ رہی۔

موضوعات:



کالم



کاش کوئی بتا دے


مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…