اتوار‬‮ ، 12 جنوری‬‮ 2025 

کرونا وائرس چھو کر بھی نہ گزرا رواں عمرہ سیزن کے دوران 40 لاکھ زائرین کی مسجد حرام میں آمد

datetime 15  دسمبر‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

مکہ مکرمہ(این این آئی)الحرمین الشریفین کے انتظامی امور کے ذمہ دار ادارے حرمین پریزیڈینسی کی طرف سے جاری ایک رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ کرونا وبا پر قابو پانے کے بعد عمرہ سیزن کی بحالی کے بعد اب تک 40 لاکھ مسلمان مسجد حرام اور بیت اللہ کے دیدار کی سعادت حاصل کرچکے ہیں۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق رپورٹ میں بتایا گیا کہ مسجد حرام میں 25 مقامات پر

تھرمو کیمرے نصب ہیں جن میں رواں عمرہ سیزن کے دوران چار ملین زائرین کا درجہ حرارت چیک کیا گیا جس کے بعد انہیں عمرہ اور مسجد حرام میں عبادت کی اجازت دی گئی۔الحرمین الشریفین کے وبائی تحفظ کے امور کے سربراہ حسن السویھری نے بتایا کہ مسجد حرام میں آنے والے زائرین کا درجہ حرارت اور بخار معلوم کرنے کے لیے 100 ملازمین کو پیشہ وارانہ بنیادوں پر کام کی تربیت دی گئی ہے۔ یہ تمام ملازمین مسجد حرام کے داخلی اور خارجی راستوں پر لگے کیمروں کو کنٹرول کرنے کے ساتھ ساتھ تھرمو کیمروں کو بھی استعمال کرکے زائرین کی مدد کرتے ہیں۔مسجد حرام کی انتظامیہ کی طرف سے مسجد میں سینی ٹائزنگ کے لیے 20 بائیو کیر ماڈل سسٹم فراہم کیے گئے ہیں۔ یہ آلات خشک بھاپ کا استعمال کرتا ہے تاکہ زمین پر کسی قسم کے جراثیم کا کوئیی سراغ باقی نہ رہے اور نمازیوں اور عازمین حج کی عبادت اور مناسک کی ادائی میں کوئی رکاوٹ پیدا نہ ہو۔ڈیوائس کی مدد سے ماحول دوست ہائپوکلورائڈ بی سی65کا اسپرے کیا جاتا ہے۔ یہ ایک خوشبو دار اسپرے ہے جسمانی طور پر کسی بھی طرح کا منفی اثر نہیں ڈالتا۔



کالم



پہلے درویش کا قصہ


پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…