اتوار‬‮ ، 12 جنوری‬‮ 2025 

بھارتی وزیراعظم اٹل بہاری واجپائی نے مینار پاکستان پر کھڑ ے ہو کر کس چیز کو تسلیم کیا تھا ، حیران کن انکشاف

datetime 14  دسمبر‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(آن لائن ) سابق وزیر اعظم نواز شریف نے لاہور کے شہریوں کو مخاطب کرتے ہوئے کہا ہے کہ ملک کے موجودہ نظام کو بدلنا ہوگا اور اس کو بدلے بغیر کوئی چارہ نہیں ہے۔یہ ملک غیر جمہوری قوتوں کی مزید مداخلت کی تاب نہیں لا سکتا اور جو دخل اندازی کرتے ہیں انہیں بھی

اب سمجھ لینا چاہیے کہ ملک اس کا مزید متحمل نہیں ہوسکتا۔ لاہور میں مینار پاکستان میں پی ڈی ایم کے جلسے میں ویڈیو لنک کے ذریعے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہم اس نظام کو بدلے بغیر آگے نہیں بڑھ سکتے کیونکہ اس ہائی جیک جمہوریت میں آپ کے مستقبل کو اغوا کیا گیا ہے اور اس بات کو جتنی جلدی سمجھ لیا جائے اتنا ہی اچھا ہے۔ نواز شریف کا کہنا تھا کہ آج ہمیں ایسا نظام چاہیے جس میں ریاست کے اوپر ریاست نہ ہو، انہوں نے مزید کہا کہ کوئی قوم اپنی فوج سے نہیں لڑ سکتی۔ان کا کہنا تھا کہ 2013 میں جب پاکستانی عوام نے انہیں تیسری مرتبہ وزیراعظم بنایا اور ان کے بھائی شہباز شریف کو وزیراعلیٰ پنجاب منتخب کیا تو ملک میں دہشت گردی تھی، لوڈ شیڈنگ کی وجہ سے معاشی مسائل تھے اور کئی کئی گھنٹے گیس میسر نہیں آتی تھی۔پاکستان مسلم لیگ (ن) کے قائد نواز شریف نے کہا کہ جب ماضی میں بھارتی وزیراعظم واجپائی پاکستان آئے تو اسی مقام، مینار پاکستان پر، انہوں نے کہا تھا کہ پاکستان کے وجود کو تسلیم کرتے ہیں اس کا اپنا مقام ہے اس کی اپنی مہر ہے۔

موضوعات:



کالم



پہلے درویش کا قصہ


پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…