نئی دہلی(این این آئی)بھارت کی شعلہ بیان سماجی کارکن ڈاکٹر ریتو سنگھ مہندرا نے کہا ہے کہ مودی حکومت نے پہلے مسلمانوں کو تنگ کیا، اب سکھوں اور کسانوں کے پیچھے پڑ گئی ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق سماجی کارکن ڈاکٹر ریتو سنگھ نے کہا کہ بھارت بھر میں جاری کسانوں کا احتجاج دراصل مودی حکومت کے خلاف حقیقی انقلاب ہے۔انہوں نے کہا کہ احتجاج
اس وقت تک جاری رہے گا جب تک مودی کی ہندو انتہا پسند حکومت کسانوں کے مطالبات تسلیم نہیں کر لیتی۔واضح رہے کہ بھارت میں مودی حکومت کے نئے زرعی قانون کے خلاف کسان گزشتہ کئی دنوں سے احتجاج کر رہے ہیں۔ بھارتی کسانوں کو یہ خطرہ ہے کہ مودی حکومت نئے زرعی قانون کے ذریعے ان سے روزگار چھیننے کا منصوبہ بنا رہی ہے۔