پیر‬‮ ، 14 جولائی‬‮ 2025 

امریکی جریدے  ٹائم میگزین  نے سال کی بہترین شخصیت کسے قرار دیدیا

datetime 11  دسمبر‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

واشنگٹن (این این آئی)مشہور امریکی جریدے ٹائم میگزین نے نو منتخب امریکی صدر جو بائیڈن اور ان کی نائب کمالہ ہیرس کو سال 2020 کی بہترین شخصیات قرار دے دیا۔1927 سے ہر سال باقاعدگی سے بہترین شخصیت کا انتخاب کرنے والے ٹائم میگزین کے آفیشل ٹوئٹر اکاؤنٹ سے

جاری بیان میں کہا گیا کہ سرورق پر بائیڈن-ہیرس کا مشترکہ ٹکٹ کچھ تاریخی شناخت ظاہر کرتا ہے۔ڈیموکریٹک امیدواروں تین فائنلسٹ کو شکست دیکر اپنا نام سرورق پر چھپوانے میں کامیاب رہے، بائیڈن اور ہیرس کی جوڑی نے امریکا میں کورونا کے خلاف فرنٹ لائن پر جنگ لڑنے والے ہیلتھ کیئر ورکرز اور ڈاکٹر انتھونی فاؤچی، دی راشل جسٹس مومنٹ اور امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو پیچھے چھوڑا۔ٹائم میگزین کے ایڈیٹر انچیف کی جانب سے لکھے گئے بیان میں کہا گیا کہ امریکی تاریخ کو بدلنے کے لیے ظاہر کرنا کہ احساس رکھنے والے تقسیم کرنے والوں سے بہتر ہیں اور دکھی دنیا میں زخم بھرنے کا نظریہ دینے پر جو بائیڈن اور کمالا ہیرس کو مشترکہ طور پر ٹائم میگزین کی 2020 کی بہترین شخصیت قرار دیا گیا۔خیال رہے کہ 3 نومبر کو ہونے والے امریکی انتخابات میں ڈیموکریٹک امیدوار جوبائیڈن کو امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ پر ناقابل شکست برتری حاصل ہے اور متعدد ریاستیں جوبائیڈن کی فتح کا اعلان بھی کر چکی ہیں۔

موضوعات:



کالم



کاش کوئی بتا دے


مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…