اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک )اقوام متحدہ کے ذیلی ادارے ورلڈ فوڈ پروگران نے خبر دار کیا ہے کہ 2021ء بدترین انسانی بحران کا سال ثابت ہو سکتا ہے اور 12ممالک کے قحط کے خطرات سے دو چار ہو سکتے ہیں ۔ ورلڈ فوڈ پروگرام کے ڈائریکٹر ڈیوڈ بیسلے نے کہا ہے کہ دنیا میں
کرونا وبا شدت اور جنگوں کے باعث انسانی ضروریات میں 2گنا اضافہ ہوا ہے ۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ کرونا کی موجودہ صورتحال میں بیروز گاری میں شدت کیساتھ اضافہ ہوا ہے ، دنیاکے کئی ممالک اس وقت قحط کی صورتحال کا شکار ہو رہے ہیں ، سال 2021ء آفتوں کا سال ہو سکتا ہے ۔