اتوار‬‮ ، 12 جنوری‬‮ 2025 

عمان نے 100سے زائد ممالک کو فری ویزہ جاری کرنے کا عندیہ دیدیا ‎

datetime 6  دسمبر‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک /این این آئی )عمان نے 100سے زائد ممالک کے شہریوں کیلئے ویزہ آمد کو 30دن تک بڑھانے کا منصوبے پر غور شروع کر دی ہے ۔ وزیر خارجہ سید بدر البسعیدی کا کہنا ہے کہ عمان کا اگلے سال کے اوائل میں نان آبجیکشن سرٹیفکیٹ (این او سی) نظام کو ختم کرنے کا منصوبہ ہے۔ان کا کہنا تھا کہ 100 سے زائد ممالک کے شہریوں کو ویزا فری پیش کرنے کے

ملک کے منصوبوں سے بھی آگاہ کیا۔انکا مزید کہنا تھا کہ ویزا فری آمد کو 30 دن تک بڑھانے کا منصوبہ ہے جس سے ہماری سفر اور سیاحت کے شعبے کو فروغ ملے گا۔دوسری جانب خلیجی ریاست سلطنت عْمان نے ملک میں مروجہ لیبر قوانین میں ترمیم سمیت کئی دوسرے اہم اقدامات کا اعلان کیا ہے۔عمانی وزیر خارجہ بدر البوسعیدی نے کہا کہ ان کی حکومت لیبر قوانین میں ترمیم ، نئے ٹیکسوں کا نفاذ، طویل المیعاد سبسڈی ختم کرنے کے ساتھ ساتھ کم آمدنی والے خاندانوں کو مالی تحفظ یقینی بنائے گی۔انہوں نے بین الاقوامی انسٹی ٹیوٹ برائے اسٹریٹجک اسٹڈیز کے زیر اہتمام بحرین میں منعقدہ منامہ ڈائیلاگ کانفرنس کے دوران مزید کہا کہ ملازمت کی عْمان میں پالیسیوں میں اہم تبدیلیاں کی جا رہی ہیں۔ ان میں تارکین وطن مزدوروں کو نئے آجر کے ساتھ کام کرنے کے لیے اجازت نامہ یعنی این اوسی حاصل کرنے کی شرط کی منسوخی بھی شامل ہو گی۔کرونا کے معاشی دباؤ کا سامنا کرنے کے لیے اقدامات کے ساتھ سلطنت عْمان کے شہریوں کو سرکاری ملازمت میں غیر ملکیوں کی جگہ جگہ لینے کے منصوبوں کی منظوری دیدی۔

موضوعات:



کالم



پہلے درویش کا قصہ


پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…