اتوار‬‮ ، 13 جولائی‬‮ 2025 

لندن کی فضاء بھارت کے خلاف سکھوں کے نعروں سے گونج اٹھی، 10 ہزار سکھوں نے بھارتی ہائی کمیشن کا محاصرہ کر لیا

datetime 6  دسمبر‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لندن (این این آئی)بھاتی حکومت کے متنازع زرعی قوانین کے خلاف ہزاروں افراد نے لندن میں بھارتی ہائی کمیشن کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا۔بھارت کے دارالحکومت دہلی اور دیگر ریاستوں میں کئی روز سے کسانوں کا زرعی قوانین کے خلاف

احتجاج جاری ہے جبکہ حکومت اور کسانوں کے درمیان مذاکرات کے 5 دور ہوچکے ہیں جو کسی نتیجے کے بغیر ختم ہوئے۔بھارت کو کسانوں کے احتجاج کے باعث دنیا میں شرمندگی کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے اور اب کسانوں کی حمایت میں لندن میں احتجاج کیا گیا ہے۔ لندن میں ہزاروں سکھ متنازع زرعی قوانین کے خلاف سراپا احتجاج ہیں اور انہوں نے بھارتی ہائی کمیشن کا گھیراؤ کرلیا۔ایک ہزار سے زائد سکھوں کے بائیک اور کاروں پر لندن پہنچنے پر ٹریفک کا نظام درہم برہم ہوگیا جبکہ احتجاج کے سبب وسطی لندن کا نظام زندگی بھی بری طرح متاثر ہے۔کسانوں کی حمایت میں ریلی سے وسطی لندن کی فضا بھارت کے خلاف نعروں سے گونج اٹھی ہے جبکہ مظاہرین کا کہنا ہے کہ مودی حکومت کسانوں کیمعاشی قتل عام میں ملوث ہے۔بھارت کے خلاف لندن کے علاوہ دیگر شہروں میں بھی مظاہروں کا اہتمام کیا گیا ہے۔ایک نجی ٹی وی چینل کی رپورٹ کے مطابق احتجاجی افراد کی تعداد دس ہزار تک تھی۔



کالم



کاش کوئی بتا دے


مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…