پیر‬‮ ، 19 مئی‬‮‬‮ 2025 

خاتون مر کر بھی امر ہو گئی، مرنے سے قبل 7.5 ملین ڈالر کے اثاثے پڑوسیوں کے نام کر دیے

datetime 6  دسمبر‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

برلن (این این آئی) جرمنی میں مرنے سے قبل خاتون نے 7.5 ملین ڈالر کے اثاثے پڑوسیوں کے نام کر دیے۔جرمنی کے شہر برلن میں بزرگ خاتون رینیٹ نے راتوں رات اپنی 7.5 ملین ڈالر کی جائیداد پڑوسیوں کے نام کر دی جس کے بعد خاتون دسمبر 2019 میں 81 سال

کی عمر میں وفات پاگئیں۔رینیٹ 1975 سے وسطی جرمنی کے شہر ہیس کے ضلع والڈالپس کے ورفیلڈن میں اپنے شوہر الفریڈ ویسل کے ساتھ رہائش پذیر تھیں، خاتون کے شوہر الفریڈ ویسل اسٹاک ایکسچینج میں سرمایہ کار تھے، یہی وجہ تھی کہ خاتون کے پاس کروڑوں کی جائیداد تھی۔2014 میں شوہر کی وفات کے بعد 2016 میں رینیٹ فرینکفرٹ ایک نرسنگ ہوم میں منتقل ہو گئی۔جرمنی کی مقامی میڈیا رپورٹ کے مطابق رینیٹ کی بہن جو ان کی جائیداد کی اصل وارث تھی، رینیٹ کے مرنے سے قبل ہی وفات پا چکی تھیں۔خاتون کا پڑوسیوں کو جائیداد دینے کامعاملہ اپریل 2020 میں اس وقت منظر عام آیا جب ضلعی انتظامیہ کی جانب سے معلومات دی گئیں کہ رینیٹ نے مرنے کے بعد وراثت میں بینک بیلنس، شیئرز اور قیمتی اثاثے چھوڑے ہیں جو انہوں نے کئی پڑوسیوں میں تقسیم کرنے کا کہا ہے۔تاہم انتظامیہ کی جانب سے پڑوسیوں کو اطلاع دی گئی ہے کہ وہ اس جائیداد کی رقم کو اپنے ذاتی اخراجات کے لیے استعمال نہیں کر سکیں گے بلکہ یہ رقم علاقے کی ترقی پر خرچ کی جائیگی۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



10مئی2025ء


فرانس کا رافیل طیارہ ساڑھے چار جنریشن فائیٹر…

7مئی 2025ء

پہلگام واقعے کے بارے میں دو مفروضے ہیں‘ ایک پاکستان…

27ستمبر 2025ء

پاکستان نے 10 مئی 2025ء کو عسکری تاریخ میں نیا ریکارڈ…

وہ بارہ روپے

ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…

محترم چور صاحب عیش کرو

آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…