اتوار‬‮ ، 13 جولائی‬‮ 2025 

امریکہ میں دادی نے اپنی ہی پوتی کو جنم دے دیا

datetime 5  دسمبر‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نیویارک (مانیٹرنگ ڈیسک) امریکہ کی ریاست نیبراسکا میں 61 سالہ خاتون نے اپنی پوتی کو جنم دے دیا۔ برطانیہ کے خبر رساں ادارے کا کہنا ہے کہ خاتون نے ہم جنس پرست بیٹے اور اس کے پارٹنر کے لیے بطور سروگیٹ اپنی پوتی کو جنم دیا ہے اور اکسٹھ سالہ خاتون اس پر

بہت خوش ہیں۔ گزشتہ ہفتے خاتون سیسل ایلج نے امریکی ریاست نیبراسکا میں بیٹے میتھیو ایلج اور ان کے پارٹنر ایلیئٹ ڈوہرٹی کی بیٹی اوما لوئز کو جنم دیا۔ سیسل ایلج نے بتایا کہ اس چیز کی پیشکش اس نے اس وقت کی تھی جب اس کے بیٹے اور اس کے پارٹنر نے اپنا کنبہ بڑھانے کی خواہش کا اظہار کیا تھا۔ اس پیشکش پر وہ سب ان پر ہنس پڑے تھے، انہوں نے بتایا کہ خاندان میں ان کی اس بات کو لطیفے کے طور پر لیا گیا اور سنجیدہ نہیں سمجھا گیا، یہ جوڑا اپنے بچے کی پیدائش کے لیے راستے ڈھونڈ رہا تھا تو اس دوران ایک ڈاکٹر نے ان کو بتایا کہ مسز ایلج کی پیشکش عملی طور پر ممکن ہو سکتی ہے۔ ایلج کے مختلف ٹیسٹ لئے گئے جس کے بعد انہیں سروگیسی (یعنی اپنی کوکھ سے کسی کے بچے کو جنم دینا) کیلئے منظور کر لیا گیا۔ اس بچے کی پیدائش کے لئے ان کے بیٹے میتھیو نے سپرم فراہم کیا اور اس کے پارٹنر کی بہن نے بیضہ دیا۔ انہوں نے بتایا کہ بعض لوگوں کا اس پر ردعمل مثبت تھا اور بعض نے حیرت کا اظہار کیا خاص کر ان کے دوسرے بچوں کو دھچکا لگا۔

موضوعات:



کالم



کاش کوئی بتا دے


مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…