نئی دہلی(آن لائن)بھارتی کسانوں کے حق میں کینیڈین وزیر اعظم کے بیان پر بھارت تلملا گیا اور جسٹن ٹروڈو کے بیان کو بھارتی معاملات میں مداخلت قرار دے دیا۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق بھارت نے کینیڈا کے ہائی کمشنرکو طلب کرکے جسٹن ٹروڈو کے بیان پر
احتجاج ریکارڈ کرا یا۔اس معاملے پر بھارت کا مزید کہنا تھا کہ کینیڈا سے ایسے بیانات جاری رہے تو ونوں ممالک کے درمیان قائم تعلقات پر اثر ہوگا۔واضح رہے کہ بھارت میں لاکھوں کسان کئی دن سینئے زرعی قوانین کے خلاف احتجاج پر ہیں، چند روز قبل کینیڈین وزیراعظم نے ایک بیان میں بھارتی کسانوں کے احتجاج پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا تھا کہ کینیڈا بھارتی کسانوں کے پرامن احتجاج کے دفاع میں ہمیشہ ان کے ساتھ ہوگا۔انہوں نے اس بات کی بھی تصدیق کی کہ کینیڈا کسانوں کے معاملے پر بھارتی حکومت سے رابطے میں ہے۔کسانوں کی حمایت پر کینڈین وزیراعظم کا یہ بیان بھارتی حکومت کو بالکل پسند نہیں ا?یا تھا اور فوری طور پر اپنے ردِعمل کا اظہار کرتے ہوئے اسے کم علمی اور غیر ضروری قرار دے دیا تھا۔