اتوار‬‮ ، 13 جولائی‬‮ 2025 

چین ہمارے لیے خطرہ بن چکا ، امریکی انٹیلی جنس نے جوبائیڈان کو خبردار کر دیا 

datetime 4  دسمبر‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

واشنگٹن (این این آئی)امریکی انٹیلی جنس کے ڈائریکٹر جان ریٹکلف نے آئندہ صدر جو بائیڈن کی انتظامیہ کو خبردار کیا ہے کہ وہ انٹیلی جنس کوسیاست میں ملوث کرنے سے باز رہے۔ ریٹکلف نے اس بات پر زور دیا کہ یہ بات پوری سچائی کے ساتھ تسلیم کر لینا چاہیے کہ

چین ہماری قومی سلامتی کو درپیش سب سے بڑا خطرہ ہے۔فوکس نیوز چینل کے ساتھ ایک انٹرویو میں ریٹکلف کا کہنا تھا کہ انٹیلی جنس معلومات واضح ہیں کہ چین ہمارے لیے سب سے بڑا خطرہ ہے۔انٹیلی جنس سربراہ نے ان افراد کو تنقید کا نشانہ بنایا جو اس خطرے کو دیگر امور کے مساوی قرار دیتے ہیں مثلا ان کا کہنا ہے کہ روس ،،، امریکا کے لیے چین سے بڑا خطرہ ہے۔ریٹکلف کے نزدیک چین اقتصادی ، عسکری اور ٹکنالوجی کے لحاظ سے دنیا پر غلبہ پانے کا ارادہ رکھتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ واحد ملک ہے جو تمام شعبوں میں امریکی برتری کو چیلنج کرنے کی قدرت رکھتا ہے۔ریٹکلف کے مطابق امریکا کو عسکری، اقتصادی، غیر ملکی سرمایہ کاری، ٹکنالوجی، سائبر وار، ففتھ جنریشن انٹرنیٹ اور ہر قسم کی مواصلات کے میدان میں درپیش تمام چیلنجوں میں چین موجود ہے۔ایک سوال کے جواب میں ریٹکلف کا کہنا تھا کہ چین سے متعلق موقف کے حوالے سے امریکا ابھی تک اقدامی پوزیشن میں ہے۔

موضوعات:



کالم



کاش کوئی بتا دے


مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…