پیر‬‮ ، 13 جنوری‬‮ 2025 

نیویارک میں سکھوں کا بھارتی قونصل خانے کا گھیراؤ، عملہ محصور ہو کر رہ گیا

datetime 2  دسمبر‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نیویارک (آن لائن) بھارت میں کسانوں سمیت سکھوں کے خلاف ناروا سلوک کے بعد امریکہ میں رہائش پذیر سکھوں نے بھارتی قونصل خانے کا گھیراؤ کرلیا۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق بھارت میں اقلیتوں کے ساتھ ناروا سلوک کے

خلاف نیویارک میں سکھوں نے امریکہ میں موجود قونصل خانے کا گھیراؤ کرلیا ہے.مظاہرین نے تمام رکاوٹیں توڑ کر بھارتی قونصلیٹ کا گھیراؤ کیا جس کے وجہ سے قونصل خانے میں موجود بھارتی عملہ انتہائی مشکل میں پھنس گیا، انہیں کئی گھنٹوں تک قونصل خانے میں محصور رہنا پڑا۔ مظاہرین نے بھارت میں اقلتیوں کے خلاف ہونے والے مظالم اور کسان بل کے خلاف نعرے بازی کی اور بھارت کی نریندر مودی سرکار کے خلاف اور حکومتی پالیسیوں کے خلاف احتجاج بھی کیا۔ اس موقع پر نیویارک پولیس نے مظاہرین سے مذاکرات کیے اور اپنی مقررو جگہ پر واپس جانے کی اپیل کی۔ تاہم مظاہرین کئی گھنٹوں تک احتجاج کرتے رہے۔ امریکی پولیس حکام کے مطابق مظاہرین بظاہر پرامن رہے ہیں، لیکن انہوں نے پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے، امریکی قانون کے مطابق انہیں احتجاج کا حق تھا اسلیے ہم نے ان کے خلاف کسی بھی قسم کی کوئی کارروائی نہیں کی۔

موضوعات:



کالم



پہلے درویش کا قصہ


پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…