اتوار‬‮ ، 13 جولائی‬‮ 2025 

کاون ہاتھی نے اپنے نئے گھر میں نئی زندگی کا آغاز کر دیا

datetime 2  دسمبر‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی) عدالتی حکم پر پاکستان سے کمبوڈیا منتقل کیے جانے والا کاون ہاتھی نے اپنے نئے گھر میں نئی زندگی کا آغاز کر دیا ہے۔میڈیا رپورٹ کے مطابق کمبوڈیا انتظامیہ کی جانب سے شیئر کی گئی ایک تصویر میں دیکھا جا سکتا ہے کہ کاون ہاتھی اپنے نئے

دوست کے ساتھ سونڈھ کے ذریعے سلام دعا کر رہا ہے۔35 سالہ کاون ہاتھی پاکستان کے شہر اسلام آباد کے مرغزار چڑیا گھر میں 34 سال تنہا رہا ہے، اس تنہائی کے سبب  ہی کاون ہاتھی کو دنیا بھر میں ’دنیا کا تنہا ترین ہاتھی‘ کے نام سے بھی جانا جاتا تھا۔کاون ہاتھی 1984ء میں سری لنکا میں پیدا ہوا تھا، 1985ء میں جب کاون صرف ایک سال کا تھا سری لنکا حکومت کی جانب سے کاون کو بطور تحفہ پاکستان کو دے دیا گیا تھا۔کاون ہاتھی کافی عرصہ اکیلا رہا جبکہ 1990ء میں بنگلہ دیش کی جانب سے ایک ہتھنی پاکستان کو تحفے میں دی گئی جسے ’سہیلی‘ کا نام دیا گیا تھا، کاون کی طرح سہیلی بھی سری لنکا میں 1989ء میں پیدا ہوئی تھی۔2012ء میں ہتھنی سہیلی کی طبی وجوہات کی بنا پر موت واقع ہو گئی تھی جس کے بعد کاون ایک بار پھر اکیلا ہو گیا تھا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کاش کوئی بتا دے


مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…