بدھ‬‮ ، 12 مارچ‬‮ 2025 

نومنتخب امریکی صدر جوبائیڈن پر بڑی مصیبت  آن پڑی،ڈونلڈ ٹرمپ کا حیرت انگیز ردعمل

datetime 30  ‬‮نومبر‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نیویارک (این این آئی)نو منتخب امریکی صدر جو بائیڈن کے دائیں پاؤں میں بال برابر فریکچر آگیا ہے جس کے باعث ڈاکٹرز نے انہیں کچھ ہفتوں تک واکنگ بوٹ استعمال کرنے کا مشورہ دیا ہے۔جوبائیڈن آفس کے مطابق امریکا کے نومنتخب صدر جوبائیڈن ہفتے کے روز انجری کا شکار ہوئے تھے

جس کے باعث گزشتہ روز امریکی صدر نے نیویارک میں آرتھوپیڈک ماہرین سے معائنے کے لیے ملاقات کی۔ڈاکٹر کیون اوکارن نے سی ٹی سی اسکین کے ذریعے جوبائیڈن کے پاؤں میں فریکچر کی تصدیق کی اور ان کا کہنا تھا کہ جوبائیڈن کو کچھ ہفتوں تک واکنگ بوٹ کی ضرورت پڑ سکتی ہے۔تاہم ڈاکٹرز کا کہنا ہے کہ نومنتخب امریکی صدر جوبائیڈن کے پاؤں میں فریکچر معمولی نوعیت کا ہے اور اس حوالے سے پریشانی کی کوئی بات نہیں ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق جو بائیڈن اپنے پالتو کتے کے ساتھ کھیلتے ہوئے پھسل گئے تھے اور ان کا ٹخنہ مڑ گیا تھا۔دوسری جانب ڈونلڈ ٹرمپ نے نومنتخب امریکی صدر جوبائیڈن کی جلد صحت یابی کی خواہش کا اظہار کیا گیا ہے ۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ہم سیاحت کیسے بڑھا سکتے ہیں؟


میرے پاس چند دن قبل ازبکستان کے سفیر اپنے سٹاف…

تیسری عالمی جنگ تیار(دوسرا حصہ)

ولادی میر زیلنسکی کی بدتمیزی کی دوسری وجہ اس…

تیسری عالمی جنگ تیار

سرونٹ آف دی پیپل کا پہلا سیزن 2015ء میں یوکرائن…

آپ کی تھوڑی سی مہربانی

اسٹیوجابز کے نام سے آپ واقف ہیں ‘ دنیا میں جہاں…

وزیراعظم

میں نے زندگی میں اس سے مہنگا کپڑا نہیں دیکھا تھا‘…

نارمل ملک

حکیم بابر میرے پرانے دوست ہیں‘ میرے ایک بزرگ…

وہ بے چاری بھوک سے مر گئی

آپ اگر اسلام آباد لاہور موٹروے سے چکوال انٹرچینج…

ازبکستان (مجموعی طور پر)

ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…

بخارا کا آدھا چاند

رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…

سمرقند

ازبکستان کے پاس اگر کچھ نہ ہوتا تو بھی اس کی شہرت‘…

ایک بار پھر ازبکستان میں

تاشقند سے میرا پہلا تعارف پاکستانی تاریخ کی کتابوں…