منگل‬‮ ، 26 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

وہ وزیراعظم کورونا پابندیوں پر کسانوں سے معافی مانگتے ہوئے آبدیدہ ہوگئیں

datetime 29  ‬‮نومبر‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ڈنمارک(این این آئی) خاتون وزیراعظم میٹے فیڈرکسن وبا کے دوران کورونا احتیاطوں کے پیش نظر کیے جانے والے اقدامات پر کسانوں اور تاجروں سے معافی مانگتے ہوئے رو پڑیں۔عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق یورپی ملک ڈنمارک میں ا?بی نیولوں میں کورونا کی موجودگی اور

انسانوں میں پھیلاو کے انکشاف پر اس جانور کی افزائش کرنے والے کسانوں اور تاجروں سے لاکھوں نیولوں کو مارنے کا حکم دیا گیا تھا۔حکومتی حکم پر ا?بی نیولوں کی افزائش کرنے والے کسانوں اور تاجروں نے لاکھوں ایسے نیولوں کو مار دیا تھا جن میں وائرس کی تشخیص نہیں ہوئی تھی اور بعد ازاں یہ بات بھی سامنے ا?ئی کہ حکومتی حکم بغیر مستند جانچ کے جاری کیا گیا تھا۔حکومت کے اس اقدام پر وزیراعظم کو اپوزیشن کے سخت دبائو کا سامنا تھا جب کہ مستند تحقیقات کے بغیر نیولوں کو ہلاک کرنے حکم پر ڈنمارک کے وزیر زراعت کو بھی استعفیٰ دینا پڑا تھا جب کہ کسانوں اور تاجروں نے بھی شدید تنقید کی تھی۔ڈنمارک کی خاتون وزیراعظم میٹے فیڈرکسن نے نیولوں کی افزائش کرنے والے ایک فارم ہاؤس کے دورے پر نیولوں کو مارنے کی غلطی کا اعتراف کیا اور نسلوں سے نیولوں کی افزائش کرنے والوں سے معافی مانگتے ہوئے آبدیدہ ہوگئیں۔

موضوعات:



کالم



شیطان کے ایجنٹ


’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…

ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں (حصہ دوم)

آب اب تیسری مثال بھی ملاحظہ کیجیے‘ چین نے 1980ء…

ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں؟

سوئٹزر لینڈ دنیا کے سات صاف ستھرے ملکوں میں شمار…

بس وکٹ نہیں چھوڑنی

ویسٹ انڈیز کے سر گارفیلڈ سوبرز کرکٹ کی چار سو…

23 سال

قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…