ہفتہ‬‮ ، 18 اکتوبر‬‮ 2025 

مسلمان نوجوان کا بیت المقدس تک کا پیدل سفر دو سال کے بعد  اختتام پذیر ہو گیا، نوجوان نے زبردست پیغام جاری کردیا

datetime 28  ‬‮نومبر‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

مقبوضہ بیت المقدس (این این آئی)جنوبی افریقہ کے ایک مسلمان نوجوان کا بیت المقدس تک کا پیدل سفر دو سال کے بعد اختتام پذیر ہو گیا، جنوبی افریقہ کے شہر کیپ ٹائون سے تعلق رکھنے والے نوجوان شہید بن یوسف تکالا نے دو سال قبل بیت المقدس کی طرف پیدل سفر شروع کیا تھا، دو سال کے طویل پیدل سفر کے بعد تکالا آخر کاربیت المقدس پہنچ گیا۔ یہ اس کی فلسطین، القدس اور

مسجد اقصیٰ سے بے پایاں محبت کا ثبوت ہے۔تکالا کو بیت المقدس کے ایک گرائونڈ میں فلسطینیوں کے ساتھ دیکھا گیا ہے۔ اس نے اپنے سفر کی روداد بیان کرتے ہوئے بتایا کہ کیپٹ ٹائون سے اس نے 15 اگست 2018ء کو القدس کا سفر شروع کیا، دو سال کے دوران اس نے زمبابوے، زامبیا، تنزانیا، کینیا، ایتھوپیا، سوڈان، مصر اور وہاں سے غزہ تک کا سفر کیا۔ غزہ سے وہ واپس مصر لوٹا جہاں سے وہ مصر سے عقبہ بندرگاہ کے راستے اردن کا سفر کیا۔ اردن سے وہ فلسطین کے علاقے غرب اردن داخل ہوا وہاں سے اس وہ القدس پہنچا ہے۔ القدس پہنچنے کے بعد اس نے وطن واپسی کیلئے رحت سفر باندھا مگر کرونا کی وبا کی وجہ سے بارڈ بند ہونے کے باعث وہ القدس ہی میں رک گیا۔ وہ عنقریب اردن سے سعودی عرب جائیگا جہاں وہ آئندہ سال حج کے موسم تک وہاں رہیگا اورفریضہ حج کی ادائی کے بعد وطن واپس لوٹے گا۔تکالا ان دنوں مسجد اقصیٰ میں موجود ہے اور وہ کئی ماہ سے یہاں پر رہائش پذیر ہے۔ انہوں نے کہا کہ وہ کرونا کی وجہ سے یہاں رک گیا ہوں مگر میرا یہاں قیام بھی اس کیلئے اللہ کی طرف سے نعمت سے کم نہیں۔ انہوں نے کہا کہ القدس میں قیام کے دوران اسے مسجد اقصیٰ میں نماز اور عبادت کی ادائی کا سنہری موقع ملا ہوا ہے۔

موضوعات:



کالم



افغانستان


لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…

اوساکا۔ایکسپو

میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…

سعودی پاکستان معاہدہ

اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…

’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘

’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…

سات مئی

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…

مئی 2025ء

بھارت نے 26فروری2019ء کی صبح ساڑھے تین بجے بالاکوٹ…

1984ء

یہ کہانی سات جون 1981ء کو شروع ہوئی لیکن ہمیں اسے…

احسن اقبال کر سکتے ہیں

ڈاکٹر آصف علی کا تعلق چکوال سے تھا‘ انہوں نے…