واشنگٹن (آن لائن) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے صدارتی انتخابات کو شفاف قرار دینے والے ایک اور اعلیٰ افسر کو برطرف کر دیا۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکی داخلہ سلامتی کے محکمے کے ڈائریکٹر کرسٹوفر کربز کو بھی نوکری سے ہاتھ دھونا پڑ گئے،
ٹرمپ نے انھیں برطرف کر دیا۔امریکی صدر نے ایک ٹویٹ میں کہا کہ کرس کربز نے انتخابات کی شفافیت کے حوالے سے غلط بیان دیا، ٹرمپ نے دعویٰ کیا کہ انتخابات میں فراڈ اور دھاندلی ہوئی، مردہ افراد نے ووٹ کاسٹ کیا۔صدر ٹرمپ نے یہ دعویٰ بھی کیا کہ ووٹنگ مشینوں کے ذریعے ان کا ووٹ تبدیل کیا گیا۔دوسری طرف نومنتخب صدر جوبائیڈن نے متنبہ کیا ہے کہ ٹرمپ کے انتقالِ اقتدار سے مسلسل انکار کے سنگین نتائج برآمد ہوں گے، ٹرمپ نے تعاون نہ کیا تو کرونا وبا کے باعث مزید اموات ہو سکتی ہیں۔