ہفتہ‬‮ ، 12 جولائی‬‮ 2025 

جی 20 کا کورونا سے شدید متاثرہ غریب ممالک کے قرضے منجمد کرنے سے بڑھ کر مزید اقدامات پر اتفاق، پاکستان کیلئے بھی انتہائی اچھی خبر

datetime 14  ‬‮نومبر‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لندن (این این آئی)دنیا کی 20 بڑی معیشتوں کے حامل ممالک کیگروپ (جی 20) نے کورونا سے شدید متاثرہ غریب ممالک کے قرضے منجمد کرنے سے بڑھ کر مزید اقدامات پر اتفاق کرلیا۔کورونا وائرس کے باعث جی 20 نے غریب اور ترقی پزیر ملکوں کے ذمے واجب الادا

قرضے رواں سال دسمبر اور پھر اگلے سال جون تک منجمد کیے تھے تاہم اب اس حوالے سے مزید اقدامات اٹھانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔21 اور 22 نومبر کو سعودی عرب کے شہر ریاض میں ہونے والے جی ٹوئنٹی سربراہ اجلاس سے قبل جی 20 ممالک کے وزرائے خزانہ کا ورچوئل اجلاس ہوا۔اجلاس کے بعد جاری اعلامیے کے مطابق کورونا وائرس کے پیش نظر غریب اور ترقی پذیر ممالک کیلئے پہلی بار قرضوں کی ادائیگی مؤخر کرنے سے بڑھ کر اقدامات کرنے پر اتفاق کیا گیا ہے۔اعلامیے کے مطابق جی 20 نے غریب ممالک کی حکومتوں کو دیے گئے قرضوں کی تشکیل نو یا اس میں کمی کیلئے پہلی بار مشترکہ فریم ورک کے قیام پر اتفاق کرلیا ہے۔اعلامیے میں امید کا اظہار کیا گیا کہ چین سمیت وہ تمام ممالک جنہوں نے غریب اور ترقی پذیر ممالک کو انفرادی طور پر قرضے دے رکھے ہیں وہ بھی جی 20 کی اس حکمت عملی پر عمل کریں گے جس کے تحت قرض کی واجب ادا رقم میں کمی اور ری شیڈولنگ کی جاسکتی ہے۔اعلامیے میں کہا گیا کہ اس نئے فریم ورک کی توثیق پیرس کلب نے بھی کی ہے تاہم جی 20 ممالک کے نئے فریم ورک کی حمتی منظوری اگلے ہفتے ریاض میں ہونے والے جی ٹوئنٹی کے ورچوئل سمٹ میں متوقع ہے۔خیال رہے کہ جی ٹوئنٹی کی اس نئی ریلیف اسکیم سے وہ ممالک مستفید ہوسکیں گے جو اس سے قبل قرضوں کی ادائیگی میں تاخیر سے مستفید ہورہے ہیں اور ان میں پاکستان بھی شامل ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کاش کوئی بتا دے


مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…