نئی دہلی (مانیٹرنگ ڈیسک) بھارت تاریخ میں پہلی بار تکنیکی لحاظ سے اقتصادی مندی کا شکار ہو گیا، مسلسل دوسری سہ ماہی میں بھی جی ڈی پی گراوٹ کا شکار رہی، بھارت کے مرکزی بینک، ریزرو بینک آف انڈیا نے اس سے قبل اپنی رپورٹ میں جی ڈی پی میں 24 فیصد کی گراوٹ کی رپورٹ جاری کی تھی، اب مرکزی بینک
نے اپنی تازہ رپورٹ میں جولائی ستمبر کی دوسری سہ ماہی میں جی ڈی پی کی گراوٹ کا سلسلہ جاری رہنے بارے بتاتے ہوئے کہا کہ جی ڈی پی 8.6 فیصد تک گر گئی ہے۔ ماہرین اقتصادیات کا کہنا ہے کہ جب دو مسلسل یا اس سے زیادہ سہ ماہی میں جی ڈی پی کی شرح منفی ہو جائے تو اسے اقتصادی مندی کہا جاتا ہے۔