پیر‬‮ ، 13 جنوری‬‮ 2025 

صحن مطاف میں طواف کے لیے مختص راستے تبدیل

datetime 12  ‬‮نومبر‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ابوظہبی(این این آئی )حرمین شریفین کی جنرل پریزیڈینسی کے زیر انتظام عمرہ کے مناسک کی ادائیگی اور مسجد حرام میں نمازیوں کی تعداد کو کنٹرول کرنے کی ذمہ دار انتظامیہ نے مطاف کے صحن میں طواف کے لیے مختص کردہ راستے تبدیل کر دئیے۔عرب ٹی وی کے مطابق

عمرہ مناسک کی بحالی کے پہلے اور دوسرے مراحل میں طواف کے لیے جو ٹریک وضع کئے گئے تھے تیسرے مرحلے کے بعد ان میں تبدیلی کی گئی ہے۔پہلے دو ٹریک عمر رسیدہ اور معذور سے دوچار عمرہ زائرین کے لیے مختص ہیں۔ ایک ٹریک سے دوسرے ٹریک کے درمیان 360 سینٹی میٹر کا فاصل ہے۔ھجوم کو کنٹرول کرنے کی ذمہ دار کمیٹی کے ڈائریکٹر انجینیر اسامہ الحجیلی نے بتایا کہ جنرل پریزیڈینسی نے مطاف میں عمرہ زائرین کے طواف میں مدد کے لیے تین الگ الگ رنگوں کی وردیوں والے 531 افراد تعینات کیے ہیں انہیں 159 کے گروپوں میں تقسیم کیا گیا ہے اور ہر 18 رضاکاروں کے لیے ایک سپر وائزر مقر ہے۔ خواتین کو کنٹرول کرنے کے لیے 250 خواتین پر مشتمل عملہ تعینات ہے۔حرمین شریفین کی جنرل پریذیڈینسی کے چیئرمین ڈاکٹر عبدالرحمان السدیس نے عمرہ مناسک کے تیسرے مرحلے کے آغاز کے بعد صحن مطاف میں عمرہ زائرین کے لیے مختص کردہ ٹریک تبدیل کرنے اور پہلے دو ٹریک صرف

معذور اور عمرہ رسیدہ معتمرین کے لیے مختص کرنے کو کہا گیا تھا۔انتظامیہ کا کہنا تھا کہ صحن مطاف میں ہونے والی تبدیلیوں کا پس منظر کرونا کی وبا کی روک تھام کے لیے اقدامات ہیں اور حکومت بیت اللہ میں آنے والے اللہ کے مہمانوں کی صحت کو یقینی بنانے کے لیے بھرپور اقدمات کررہی ہے۔

موضوعات:



کالم



پہلے درویش کا قصہ


پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…