ہفتہ‬‮ ، 15 جون‬‮ 2024 

ڈونلڈ ٹرمپ کو وائٹ ہاؤس چھوڑنے کے بعد کن  مشکلات کا سامنا ہو سکتا ہے نیو یارک ٹائمز نے بتا دیا

datetime 10  ‬‮نومبر‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

واشنگٹن (آن لائن) امریکی صدارتی انتخابات کے ابتدائی نتائج سامنے آ چکے ہیں اور امریکی عوام نے جو بائیڈن کو اپنا نیا صدر منتخب کر لیا ہے۔ تاہم ڈونلڈ ٹرمپ کے لیے یہ کہانی ان کی انتخابی شکست پر ختم نہیں ہوگی بلکہ انھیں مستقبل قریب میں بڑی قانونی مشکلات کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔ماہرین کے مطابق صدر کے عہدے پر رہتے ہوئے ان کے خلاف سرکاری اقدامات پر

مقدمے نہیں چلایا جاسکتا یاتہم ان کے دور میں مبینہ گھپلوں کی تحقیقات سے پتا چلتا ہے کہ انھیں صدارتی عہدے سے سبکدوش ہونے کے بعد مجرمانہ کارروائی کے علاوہ مشکل مالی صورتحال کا بھی سامنا کرنا پڑسکتا ہے۔پیس یونیورسٹی میں آئین اور قانون کے پروفیسر بینیٹ گرشمین نے بی بی سی منڈو سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ‘اس بات کا امکان موجود ہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ پر فوجداری مقدمات چلائے جائیں’۔ان کا کہنا ہے ‘صدر ٹرمپ پر بینک فراڈ، ٹیکس فراڈ، منی لانڈرنگ اور انتخابی بیضابطگیوں جیسے معاملات میں فرد جرم عائد کی جاسکتی ہے۔’تاہم معاملہ صرف اس تک محدود نہیں ہے۔ امریکی میڈیا کے مطابق ڈونلڈ ٹرمپ کو بھاری مالی خسارے کا بھی سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔ ان میں بڑے پیمانے پر ذاتی قرضے اور ان کے کاروبار سے متعلق مشکلات شامل ہیں۔امریکی اخبار نیویارک ٹائمز کے مطابق اگلے چار سالوں میں ٹرمپ کو تیس کروڑ ڈالر سے زیادہ کے قرضے ادا کرنے ہیں، ایک ایسے وقت میں جب ان کی ذاتی سرمایہ کاری زیادہ اچھی حالت میں نہیں ہے۔1990 کی دہائی کے اوائل میں لگنے والے دھچکوں کے باوجود ٹرمپ نے اپنی زندگی کو راہ پر لانے کے لیے سخت اقدام کیے۔ہوسکتا ہے کہ ٹرمپ کے صدر نہ ہونے کی صورت میں قرض کی ادائیگی کے حوالے سے قرض دہندگان زیادہ نرمی کا مظاہرہ نہ کریں۔ڈونلڈ ٹرمپ کے ناقدین کا کہنا ہے کہ ان کی صدارت ان کی قانونی اور مالی پریشانیوں میں انھیں تحفظ فراہم کر رہی تھی اور جب یہ سب نہیں ہوگا تو پھر ان کے مشکل دن آسکتے ہیں۔

موضوعات:



کالم



شرطوں کی نذر ہوتے بچے


شاہ محمد کی عمر صرف گیارہ سال تھی‘ وہ کراچی کے…

یونیورسٹیوں کی کیا ضرروت ہے؟

پورڈو (Purdue) امریکی ریاست انڈیانا کا چھوٹا سا قصبہ…

کھوپڑیوں کے مینار

1750ء تک فرانس میں صنعت کاروں‘ تاجروں اور بیوپاریوں…

سنگ دِل محبوب

بابر اعوان ملک کے نام ور وکیل‘ سیاست دان اور…

ہم بھی

پہلے دن بجلی بند ہو گئی‘ نیشنل گرڈ ٹرپ کر گیا…

صرف ایک زبان سے

میرے پاس چند دن قبل جرمنی سے ایک صاحب تشریف لائے‘…

آل مجاہد کالونی

یہ آج سے چھ سال پرانی بات ہے‘ میرے ایک دوست کسی…

ٹینگ ٹانگ

مجھے چند دن قبل کسی دوست نے لاہور کے ایک پاگل…

ایک نئی طرز کا فراڈ

عرفان صاحب میرے پرانے دوست ہیں‘ یہ کراچی میں…

فرح گوگی بھی لے لیں

میں آپ کو ایک مثال دیتا ہوں‘ فرض کریں آپ ایک بڑے…

آئوٹ آف دی باکس

کان پور بھارتی ریاست اترپردیش کا بڑا نڈسٹریل…