ہفتہ‬‮ ، 30 اگست‬‮ 2025 

‘ ‘آسامی خالی ہے’ ‘  جمائما کو برطانوی پاکستانی کی تلاش نوکری کیلئے کن شرائط پر پورا اترنا ہوگا؟خود ہی بتا دیا

datetime 10  ‬‮نومبر‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لندن (این این آئی)برطانوی فلم پروڈیوسر جمائما گولڈ اسمتھ کو اپنی نئی فلم کیلئے لندن میں مقیم پاکستانی کی تلاش ہے جو کپڑے سلائی کرنا جانتا ہو۔جمائما نے ‘آسامی خالی ہے’ کا ایک نوٹس اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر شیئر کیا، جس کے مطابق انہیں ایک برطانوی پاکستانی کی تلاش ہے۔انہوں نے لکھا کہ

‘فیچر فلم کیلئے جدید فیشن کے ملبوسات بنانے کیلئے ایک لندن میں مقیم برطانوی پاکستانی کی تلاش ہے۔جمائما نے بتایا کہ اس کے پاس سلائی اور کمپیوٹر کی مہارت اور ڈرائیور کا لائسنس ہونا ضروری ہے۔اپنے ٹوئٹ کے آخر میں انہوں نے مزید معلومات اور نوکری کے متلاشی لوگوں کیلئے  سی وی ارسال کرنے کیلئے ای میل ا?ئی ڈی بھی شیئر کی۔خیال رہے کہ حال ہی میں جمائما نے اعلان کیا تھا کہ وہ جلد ہی فلم بنانے کا ارادہ رکھتی ہیں جس کی شْوٹنگ کا آغاز جلد ہوگا۔فلم کی کہانی کا موضوع متوقع طور محبت اور شادی سے متعلق ہوگا جو لندن اور جنوبی ایشیا کے مابین ہوگا۔ایک رپورٹ کے مطابق فلم بے بی ڈرائیور کی اداکارہ للی جیمز، اسٹار ٹریک: ڈسکوری کے اداکار شہزاد لطیف اور بیوٹی اینڈ دی بیسٹ کی اداکارہ ایما تھامسن ایک نئی رومینٹک کامیڈی فلم میں ساتھ کام کرنے جارہے ہیں۔اس فلم کی اسکرپٹ رائٹر اور پروڈیوسر جمائما خان ہیں اور وہ اپنے پروڈکشن ہاؤس کے بینر تلے اسے بنائیں گی جبکہ اس پراجیکٹ کے ساتھ بالی ووڈ ڈائریکٹر شیکھر کپور کی انڈسٹری میں واپسی ہوگی۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



سنت یہ بھی ہے


ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…