مکہ (آن لائن)سعودی وزارت حج وعمرہ نے کہا ہے کہ ‘اعتمرنا ایپ’ کے ذریعے اندراج کرانے والوں کی تعداد 20 لاکھ کے قریب ہوگئی۔ انہیں عمرہ اور زیارت کے لیے اجازت نامے جاری کیے گئے ہیں۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق وزارت نے ایک بیا ن میں کہا کہ
مسجد الحرام میں نمازیوں کی تعداد نو لاکھ تک پہنچ گئی ہے جبکہ روضہ اطہر پر حاضری کے خواہشمندوں کی تعداد ایک لاکھ 32 ہزار کے قریب ہے۔ روضہ شریفہ میں نمازکیلیے 83 ہزار اجازت نامے جاری کیے جاچکے ہیں۔وزارت حج وعمرہ نے بتایا کہ اعتمرنا ایپ سمارٹ ڈیوائسز پر ڈاون لوڈ کی جا سکتی ہے۔جو لوگ عمرہ مسجد الحرام اور رو ضہ شریفہ میں نماز کے لیے اندراج کرنا چاہتے ہوں وہ اعتمرنا ایپ ڈاون لوڈ کرکے مطلوبہ معلومات درج کریں اور پھرعمرہ، مسجد الحرام یا روضہ شریفہ میں نماز کے لیے ممکنہ وقت کا انتخاب کریں۔سعودی عرب میں مقدس مساجد کی انتظامیہ نے وائرس سے بچائوکے تدابیر سے آراستہ مسجد الحرام میں خطبہ جمعہ کا نیا منبر تیار کیا ہے۔ سیکریٹری انتظامہ محمد الجابری نے بتایا کہ اذان اور تکبیر کے مرکز ‘المکبریہ’ کو ہر نماز کے بعد سینیٹائز کیا جا رہا ہے۔جمعے کے روز مسجد الحرام کی صفائی، دھلائی اور سیناٹائزنگ کا سلسلہ بڑھا دیا جاتا ہے جب کہ خصوصی ٹیمیں حرم کو معطر کنے کا اہتمام بھی کرتی ہیں۔انہوں نے کہا کہ خطبہ جمعہ کا منبر مقررہ جگہ لایا جاتا ہے اسے سیناٹائز کرکے تیار کیا جاتا ہے۔ اسی کے ساتھ مائیکرو فون کی تنصیب ہوتی ہے۔ نیا قالین بچھا کر اس کی صفائی سینٹائزنگ کی جاتی ہے اسے معطر کیا جاتا ہے اور وہاں آب زمزم کی بوتلیں بھی رکھی جاتی ہیں۔