پیر‬‮ ، 26 مئی‬‮‬‮ 2025 

تیسری عالمی جنگ کا خدشہ،برطانوی ڈیفنس چیف نے عالمی قوتوں کو خبردار کر دیا

datetime 8  ‬‮نومبر‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لندن(آ ن لائن) برطانیہ کے چیف آف ڈیفنس اسٹاف سر نک کارٹر نے خبردار کیا ہے کہ موجودہ معاشی بحران کی وجہ سے تیسری جنگ عظیم کا خدشہ پیدا ہو گیا ہے۔ ان کے مطابق معاشی بحران نے عالمی وبا قرار دیے جانے والے کورونا وائرس کی وجہ سے جنم لیا ہے۔برطانوی ذرائع ابلاغ کے مطابق چیف آف ڈیفنس اسٹاف سر نک کارٹر نے کہا ہے کہ برطانیہ سمیت پوری دنیا کو تاریخ سے

سبق حاصل کرنا چاہیے۔سر نک کارٹر نے زور دے کر کہا کہ بین الاقوامی سطح پر جو اقدامات 20 ویں صدی کی جنگوں کا سبب بنے تھے ان کے متعلق آگاہی حاصل کرنا ضروری ہے۔ذرائع ابلاغ کے مطابق برطانوی چیف آف ڈیفنس اسٹاف سر نک کارٹر نے ایک ٹی وی پروگرام میں کہا کہ پوری دنیا میں جاری علاقائی تنازعات سے ممکنہ جنگ چھڑنے کا خوف موجود ہے۔ٹی وی پروگرام کے دوران ان کا کہنا تھا کہ 20 ویں صدی میں ہونے والی جنگیں مختلف ممالک کے اتحاد سے قائم ہونے والی سیاسی تنظیموں کا نتیجہ تھیں جن کا مقصد صرف اپنے مفادات کا دفاع تھا۔تاریخ کے مطالعے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے سر نک کارٹر نے کہا کہ کورونا وائرس کے دوران پوری دنیا میں موجودغیر یقینی کی کیفیت اور پریشان کن صورتحال میں کسی بھی قسم کی جارحیت انتہائی غلط اقدام کا سبب بن سکتی ہے۔دنیا میں لڑی جانے والی جنگ عظیم اول اور دوئم کا حوالہ دیتے ہوئے برطانوی چیف آف ڈیفنس اسٹاف سر نک کارٹر نے کہا کہ اس وقت بھی ممالک کی جانب سے جارحیت کا مظاہرہ کیا گیا تھا اور پھر غلط اندازے لگائے گئے جو جنگ کا نتیجہ بنے۔برطانوی ذرائع ابلاغ کے مطابق انہوں ں ے اس توقع کا اظہاربھی کیا کہ تاریخ دوبارہ نہیں دہرائی جائے گی تاہم ان کا کہنا تھا کہ علاقائی تنازعات سے نمٹا جائے اور تمام تر خطرات کا بھرپور اداراک رکھا جائے۔

موضوعات:



کالم



گوٹ مِلک


’’تم مزید چارسو روپے ڈال کر پوری بکری خرید سکتے…

نیوٹن

’’میں جاننا چاہتا تھا‘ میں اصل میں کون ہوں‘…

غزوہ ہند

بھارت نریندر مودی کے تکبر کی بہت سزا بھگت رہا…

10مئی2025ء

فرانس کا رافیل طیارہ ساڑھے چار جنریشن فائیٹر…

7مئی 2025ء

پہلگام واقعے کے بارے میں دو مفروضے ہیں‘ ایک پاکستان…

27ستمبر 2025ء

پاکستان نے 10 مئی 2025ء کو عسکری تاریخ میں نیا ریکارڈ…

وہ بارہ روپے

ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…

محترم چور صاحب عیش کرو

آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…