پیر‬‮ ، 13 جنوری‬‮ 2025 

ٹرمپ کے انتخابات ہارتے ہی میلانیا کا طلاق لینے کا فیصلہ، ٹرمپ کی قریبی ساتھی کا تہلکہ خیز دعویٰ

datetime 8  ‬‮نومبر‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

واشنگٹن(مانیٹرنگ ڈیسک+ این این آئی) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی شکست کے بعد ان کی حکومت کے سابق عہدیدار نے دعویٰ کیا ہے کہ میلانیا نے ڈونلڈ ٹرمپ سے طلاق لینے کا فیصلہ کر لیاہے، میل آن لائن نے اپنی رپورٹ میں کہا ہے کہ ٹرمپ انتظامیہ میں اہم عہدے پر فائز رہنے والی سٹیفنی ووک آف نے دعویٰ کرتے ہوئے کہا ہے کہ صدر ٹرمپ کی اہلیہ میلانیا ان سے طلاق لینے

والی ہیں اور وہ صرف صدر ٹرمپ کے وائٹ ہاؤس سے رخصت ہونے کا انتظار کر رہی ہیں۔ انہوں نے دعویٰ کرتے ہوئے کہا کہ میلانیا ایک ایک منٹ گن گن کر گزار رہی ہیں کہ ٹرمپ کب وائٹ ہاؤس سے نکلیں اور وہ ان سے طلاق لیں۔ رپورٹ میں یہ بھی انکشاف کیا گیا ہے کہ جب2016ء میں ٹرمپ غیرمتوقع طور پر الیکشن جیت گئے تو اس وقت ان کی جیت پر میلانیا زارو قطار رو پڑی تھیں، اس موقع پر میلانیا کو توقع ہی نہیں تھی کہ ٹرمپ الیکشن جیت جائیں گے۔میلانیا نے وائٹ ہاؤس منتقل ہونے میں تامل کا مظاہرہ کیا اور وہ پانچ ماہ بعد وائٹ ہاؤس منتقل ہوئیں۔یاد رہے کہ اس سے قبل بھی سٹیفنی ووک نے دعویٰ کیا تھا کہ ٹرمپ اور میلانیا کے بیڈ رومز الگ الگ ہیں اور وہ الگ رہتے ہیں ان کی شادی ایک سمجھتے کے تحت چل رہی ہے، دوسری جانب امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے حریف جو بائیڈن کی صدارتی انتخابات میں جیت کو تسلیم کرنے سے انکار کردیا ہے اورکہاہے کہ ابھی صدارتی انتخابات ختم نہیں ہوئے ہیں۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق ڈونلڈ ٹرمپ نے جو بائیڈن کی منگل کو منعقدہ صدارتی انتخابات میں جیت کے اعلان کے فوری بعد ایک بیان جاری کیا اور اس میں کہا کہ ہم سب جانتے ہیں کہ جو بائیڈن کیوں عجلت میں خود کو فاتح قرار دے رہے ہیں اور میڈیا میں ان کے اتحادی کیوں ان کی مدد کے لیے سخت محنت کررہے ہیں،وہ سچ کو طشت ازبام ہوتا نہیں دیکھنا چاہتے۔ایک سادہ

حقیقت یہ ہے کہ یہ انتخابات اب ختم ہونے سے کوسوں دور ہیں۔انھوں نے کہا کہ سوموار سے ہماری مہم عدالت میں ہمارے کیس کی پیروی کرے گی تاکہ اس بات کو یقینی بنایا جائے کہ انتخابی قوانین کی مکمل طور پر پاسداری کی گئی ہے اور ایک درست فاتح کرسی صدارت پر متمکن ہوا ہے۔امریکی عوام ایک دیانت دار الیکشن کے حق دار ہیں۔اس کا یہ مطلب ہے کہ تمام قانونی ووٹوں کی گنتی کی

جائے اور کسی غیر قانونی ووٹ کو شمار نہ کیا جائے۔صرف اس طریقے ہی سے ہمارے نظام انتخاب پر عوام کے مکمل اعتماد کو بحال کیا جاسکتا ہے۔ان کا مزید کہنا تھاکہ صرف ایک جماعت غلط روی کا ارتکاب کرتے ہوئے مبصرین کو عدالت کے کمرے سے باہر رکھے

گی اور پھر عدالت میں ان کی رسائی روکنے کے لیے لڑے گی۔چناں چہ بائیڈن کیا چھپا رہے ہیں،میں اس وقت تک آرام سے نہیں بیٹھوں گا جب تک امریکی عوام کے ووٹوں کی دیانت دارانہ گنتی نہیں ہوجاتی،وہ اس کے حق دار ہیں اور یہ جمہوریت کا بھی تقاضا ہے۔

موضوعات:



کالم



پہلے درویش کا قصہ


پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…