پیر‬‮ ، 26 مئی‬‮‬‮ 2025 

سال میں پانچویں مرتبہ چاند خانہ کعبہ کے عین اوپر

datetime 8  ‬‮نومبر‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ریاض (این این آئی )سعودی عرب کی فلکیاتی سوسائٹی نے بتایا ہے کہ آٹھ نومبر کوچاند خانہ کعبہ کے عین اوپر دکھائی دیا ،میڈیارپورٹس کے مطابق سعودی فلکیاتی سوسائٹی کے نگران انجینئر ماجد ابوزہرہ نے کہا تھا کہ 8 نومبر کی صبح سورج طلوع ہونے سے قبل چاند کعبہ شریف کے عین اوپر دکھائی دیا۔انہوں نے کہا کہ مقامی وقت کے مطابق طلوع آفتاب سے قبل 6 بجکر 7 منٹ اور5 سیکنڈ پر

چاند عین کعبہ شریف کے اوپرعمودی شکل نظرآیا۔ماہر فلکیات ابوزہرہ نے یہ بھی کہا کہ رواں برس چاند کا کعبہ شریف کے عین اوپر آنے کا یہ پانچواں اور آخری موقع تھا۔انہوں نے مزید کہا کہ جس وقت چاند کعبہ شریف کے عین اوپر عمودی شکل میں دکھائی دیا اس کی اونچائی 89.58.19 ڈگری جبکہ چاندنے سورج سے 54.8 فیصد روشنی منعکس کی  جس کا زاویہ 95 ڈگری تھا،سعودی فلکیاتی سوسائٹی کے نگران نے اس دوران چاند کی سورج سے دوری 383621 کلومیٹر تھی۔خیال رہے کہ سال 2020 میں پہلی مرتبہ 6 مارچ کو چاند کعبہ کے عین اوپر آیا تھا، اس کے بعد 30 اپریل کو چاند خانہ کعبہ کے اوپر نظر آیا تھا۔اس سے قبل خانہ کعبہ کے عین اوپر چاند دکھائی دینے کا منظر 2018 میں بھی دیکھا گیا تھا اور اسی سال 12 رمضان کو سورج بھی کعبہ شریف کے اوپر دکھائی دیا تھا۔بعدازاں 14 ستمبر کو چاند کے خانہ کعبہ کے اوپر آنے کا منظر دیکھا گیا تھا۔ماہرین کے مطابق زمانہ قدیم میں اس فلکیاتی عمل سے لوگ خانہ کعبہ کی سمت کا تعین کرتے ہوئے قبلہ درست کیا کرتے تھے۔



کالم



گوٹ مِلک


’’تم مزید چارسو روپے ڈال کر پوری بکری خرید سکتے…

نیوٹن

’’میں جاننا چاہتا تھا‘ میں اصل میں کون ہوں‘…

غزوہ ہند

بھارت نریندر مودی کے تکبر کی بہت سزا بھگت رہا…

10مئی2025ء

فرانس کا رافیل طیارہ ساڑھے چار جنریشن فائیٹر…

7مئی 2025ء

پہلگام واقعے کے بارے میں دو مفروضے ہیں‘ ایک پاکستان…

27ستمبر 2025ء

پاکستان نے 10 مئی 2025ء کو عسکری تاریخ میں نیا ریکارڈ…

وہ بارہ روپے

ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…

محترم چور صاحب عیش کرو

آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…