اتوار‬‮ ، 28 دسمبر‬‮ 2025 

بھارتی نژاد کمالہ ہیرس امریکی تاریخ کی  پہلی خاتون اور سیاہ فام نائب صدر منتخ

datetime 8  ‬‮نومبر‬‮  2020 |

واشنگٹن(این این آئی)امریکا کی نومنتخب نائب صدرکمالہ ہیرس نے کہا ہے کہ آپ نے جوبائیڈن کو امریکا کا نیا صدر منتخب کیا، امریکی عوام نے امید، اتحاد اور شائستگی کا انتخاب کیاہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق کمالہ ہیرس کا جیت کے بعد ولمنگٹن میں خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ

ریکارڈ تعداد میں ووٹ ڈال کر امریکی عوام نے اپنے خیالات سےآگاہ کردیا۔ انہوں نے کہا کہ جمہوریت کیلیے قربانی دی جاتی ہیمگر اسی میں مزہ ہے، جمہوری عمل میں مزید لوگوں کو شامل کرنے پر ٹیم کی شکر گزار ہوں۔نائب صدر نے کہا کہ جمہوریت کے تحفظ کی کوششیں قربانیاں مانگتی ہیں، الیکشن میں ڈالے گئے ہر ووٹ کو شمار کیا گیا۔انہوں نے کہا کہ خواتین کا شکریہ جنہوں نیموجودہ نسل کے لیے راہ ہموار کی۔کمالہ نے کہا کہ میری والدہ جب بھارت سے امریکا آئی تھیں تواس لمحے کا نہیں سوچاتھا، میں پہلی نائب صدر تو ہوسکتی ہوں مگر آخری نہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ ہم نے ایک ایساصدر منتخب کیا ہے جو تمام امریکیوں کاصدر ہے، یہ میرے لیے اعزاز ہیکہ میں نو منتخب صدر جوبائیڈن کودعوت دوں۔56 سالہ کمالہ ہیرس امریکا کی پہلی خاتون نائب صدر منتخب ہوگئیں، وہ امریکا کی پہلی سیاہ فام نائب صدر بھی ہوں گی۔کمالہ کے والد کا تعلق جمیکا سے اور والدہ کا تعلق بھارتی ریاست تامل ناڈو سے ہے، کمالہ کی ماں شیاملا گوپالن سائنس دان ہیں اور والد ڈونلڈ ہیرس معاشیات کے پروفیسر ہیں۔



کالم



کام یابی کے دو فارمولے


کمرہ صحافیوں سے بھرا ہوا تھا‘ دنیا جہاں کا میڈیا…

وزیراعظم بھینسیں بھی رکھ لیں

جمشید رتن ٹاٹا بھارت کے سب سے بڑے کاروباری گروپ…

جہانگیری کی جعلی ڈگری

میرے پاس چند دن قبل ایک نوجوان آیا‘ وہ الیکٹریکل…

تاحیات

قیدی کی حالت خراب تھی‘ کپڑے گندے‘ بدبودار اور…

جو نہیں آتا اس کی قدر

’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…