پیر‬‮ ، 26 مئی‬‮‬‮ 2025 

امریکا میں حالات کشیدہ 13 ریاستوں میں فوج طلب

datetime 7  ‬‮نومبر‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

واشنگٹن ( آن لائن ) امریکا کے صدارتی انتخاب میں ڈیموکریٹک امیدوار جو بائیڈن نے ڈونلڈ ٹرمپ کے مقابلے میں ناقابل شکست برتری حاصل کرلی ہے اور اب وہ امریکا کے 46 ویں صدر ہوں گے۔ انتخابات کے نتائج سامنے آنے کے بعد امریکا کی مختلف ریاستوں میں حالات کشیدہ ہو گئے۔ اس صورتحال میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے الزام عائد کیا گیا ہے کہ دھاندلی کر کے

انہیں ہرانے کی کوشش کی جا رہی ہے۔ امریکا کی کئی ریاستوں میں مظاہرے اور جھڑپیں ہو رہی ہیں۔ امریکی میڈیا کے مطابق مختلف امریکی ریاستوں میں ڈونلڈ ٹرمپ اور جوبائیڈن کے حامیوں کے درمیان تصادم ہوا ہے۔ جبکہ ریاست ایریزونا میں ٹرمپ کے حامیوں کے ہاتھ میں اسلحہ بھی دیکھا گیا۔ اس صورتحال میں سیکورٹی فورسز حالات کو کنٹرول کرنے کی بھرپور کوشش کر رہی ہیں۔تیرہ ریاستوں میں صورتحال انتہائی کشیدہ ہونے کے بعد وہاں فوج کو طلب کرلیا گیا ہے ۔ جبکہ امریکی دارالحکومت واشنگٹن میں بھی سیکورٹی کے انتہائی سخت انتظامات کیے گئے ہیں۔واضح رہے کہ جوبائیڈن کی جماعت 24 سال بعد ریاست ایریزونا میں فتح حاصل کرنے میں کامیاب ہوئی ہے۔ جبکہ پنسلوینیا میں بھی جوبائیڈن کو برتری حاصل ہے۔ ریاست پنسلوینیا کے نتائج حاصل ہوتے ہی جوبائیڈن کو باقاعدہ فتح حاصل ہو جائے گی۔ قبل ازیں انتخابی نتائج کے حوالے سے امریکی صدارتی امیدوار جوبائیڈن نے قوم سے خطاب کرتے ہوئے امید ظاہر کی کہ ہم300الیکٹورل ووٹ جیت جائیں گے، امریکی تاریخ میں پہلی بار74ملین سے زائد ووٹ حاصل کیے۔ ہمیں عوام نے مینڈیٹ دیا ہے کیونکہ عوام اس ملک کو جوڑنا چاہتے ہیں، ا?پ کاووٹ گنا جائے گا،چاہے مخالفین کتنی بھی مزاحمت کریں، ہماری سیاست کا اولین مقصد عوامی مسائل کو حل کرنا ہے۔



کالم



گوٹ مِلک


’’تم مزید چارسو روپے ڈال کر پوری بکری خرید سکتے…

نیوٹن

’’میں جاننا چاہتا تھا‘ میں اصل میں کون ہوں‘…

غزوہ ہند

بھارت نریندر مودی کے تکبر کی بہت سزا بھگت رہا…

10مئی2025ء

فرانس کا رافیل طیارہ ساڑھے چار جنریشن فائیٹر…

7مئی 2025ء

پہلگام واقعے کے بارے میں دو مفروضے ہیں‘ ایک پاکستان…

27ستمبر 2025ء

پاکستان نے 10 مئی 2025ء کو عسکری تاریخ میں نیا ریکارڈ…

وہ بارہ روپے

ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…

محترم چور صاحب عیش کرو

آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…