اتوار‬‮ ، 25 مئی‬‮‬‮ 2025 

سعودی حکومت نے ملازمت کرنے والی  خواتین کیلئے بڑی سہولت کا اعلان کردیا

datetime 7  ‬‮نومبر‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ریاض (آن لائن) سعودی حکومت نے ملازمت کرنے والی خواتین کیلئے ایک بڑی سہولت کا اعلان کیا ہے جس کے تحت ان کو ہر سفری ٹکٹ پر 80فیصد تک رعایت میسر ہوگی۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق   ہیومن ریسورس ڈویلپمنٹ فنڈ (ہدف) نے سعودی عرب میں ٹرانسپورٹیشن سپورٹ پروگرام

”وصول” کے ساتھ رجسٹرڈ سعودی ملازم خواتین کے لیے امداد ی سکیم کی مدت میں 12 ماہ کی بجائے 24 ماہ تک توسیع کر دی ہے۔ میڈیا رپورٹ  کے مطابق   متعلقہ حکام کا کہنا ہے کہ اس پروگرام کے نئے طریقہ کار کے مطابق امداد سے مستفید ہونے والی خواتین ہرسفر کی ٹکٹ پر 80فیصد کی رعایت حاصل کرسکتی ہیں۔اس رعایتی سکیم کے تحت 6 ہزار ریال سے کم تنخواہ پانے والی خواتین کو ماہانہ 1100ریال کی امداد حاصل ہو سکے گی۔اس کے علاوہ 6 ہزار سے 8 ہزار ریال ماہانہ اجرت پر کام کرنے والی خواتین کے لیے یہ امداد 800 ریال ماہانہ تک ہوگی۔سعودی وزارت نقل و حمل کے ذریعہ یہ خدمت لائسنس یافتہ کمپنیوں کو فراہم کی جارہی ہے تا کہ مسافروں کی حفاظت کو یقینی بنایا جائے اور اعلی معیار کی خدمات کو برقرار رکھا جاسکے۔وصول پروگرام میں اس خدمت کے لیے مملکت کے 13 علاقوں کا احاطہ کیا گیا ہے۔ ان میں ریاض ، مکہ مکرمہ ، الشرقیہ ریجن ، مدینہ منورہ ، تبوک ، عسیر ، قصیم ، حائل ، جازان ، شمالی سرحد ، نجران ، الجوف اور الباحہ شامل ہیں۔



کالم



گوٹ مِلک


’’تم مزید چارسو روپے ڈال کر پوری بکری خرید سکتے…

نیوٹن

’’میں جاننا چاہتا تھا‘ میں اصل میں کون ہوں‘…

غزوہ ہند

بھارت نریندر مودی کے تکبر کی بہت سزا بھگت رہا…

10مئی2025ء

فرانس کا رافیل طیارہ ساڑھے چار جنریشن فائیٹر…

7مئی 2025ء

پہلگام واقعے کے بارے میں دو مفروضے ہیں‘ ایک پاکستان…

27ستمبر 2025ء

پاکستان نے 10 مئی 2025ء کو عسکری تاریخ میں نیا ریکارڈ…

وہ بارہ روپے

ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…

محترم چور صاحب عیش کرو

آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…