ہفتہ‬‮ ، 12 جولائی‬‮ 2025 

امریکی صدارتی انتخابات کے نتائج غیر معمولی التوا کا شکارکیوں ہیں؟ حیرت انگیز وجہ سامنے آ گئی

datetime 7  ‬‮نومبر‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

واشنگٹن(این این آئی) امریکا میں صدارتی انتخابات میں پولنگ کے دو دن بعد بھی نتائج مکمل نہ سکے۔امریکی میڈیارپورٹس کے مطابق امریکا کے صدارتی انتخابات کے نتائج غیر معمولی طوپر التو ا کا شکار ہیں، پانسہ پلٹنے والی ریاست پنسلوینیا، نیو اڈا اور جارجیا میں ڈیموکریٹک

صدارتی امیدوار جو بائیڈن کی پوزیشن مزید بہتر ہوگئی۔انتخابات کے 2 روز گزرنے کے بعد بھی پانسہ پلٹنے والی ریاستوں میں پوسٹل بیلٹ مسلسل موصول ہونے کی وجہ سے ووٹوں کی گنتی جاری ہے اور نتیجہ نہیں دیا جاسکا۔اب تک کے نتائج میں ڈیموکریٹک امیدوار جو بائیڈن کی پوزیشن نسبتا مضبوط ہے تاہم ابھی یہ واضح نہیں کہ صدرٹرمپ دوسری بار منتخب ہوسکیں گے یا وائٹ ہاوس جو بائیڈن کا مقدر بنے گا۔نیواڈا، جارجیا، پنسلوینیا ، شمالی کیرولائنا کے نتائج ہی فیصلہ کن ثابت ہوں گے۔ایڈیسن ریسرچ کے مطابق ایری زونا میں 90 فیصد ووٹوں کی گنتی مکمل ہوگئی ہے جہاں جوبائیڈن 50.1 فیصد ووٹوں کے ساتھ آگے ہیں جب کہ پنسلوانیا میں94 فیصد ووٹوں کی گنتی مکمل ہونے کے بعد ٹرمپ 49.6 فیصد ووٹوں کے ساتھ آگے ہیں،ریسرچ کے مطابق جارجیا میں 99 فیصد ووٹوں کی گنتی مکمل ہے جہاں جوبائیڈن اور ٹرمپ کے ووٹ برابر ہیں۔امریکی انتخابات میں ڈیموکریٹک امیدوار جوبائیڈن کو واضح برتری حاصل ہے اور وہ صدارتی کرسی تک پہنچنے کے لیے درکار 270 میں سے 264 ووٹ لے چکے ہیں جب کہ ٹرمپ کے الیکٹورل ووٹوں کی تعداد 214 ہے۔امریکی صدر ٹرمپ نیانتخابات میں دھاندلی کے الزامات عائد کیے ہیں اور کہا ہیکہ ان کے پاس دھاندلی کے ثبوت ہیں جو اعلی عدالت میں پیش کیے جائیں گے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کان پکڑ لیں


ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…