اتوار‬‮ ، 25 مئی‬‮‬‮ 2025 

جوبائیڈن جیت کے قریب، صدر کے برابر سکیورٹی دے دی گئی

datetime 6  ‬‮نومبر‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

واشنگٹن(آن لائن) مؤقر امریکی اخبار نے دعویٰ کیا ہے کہ متوقع جیت کے پیش نظر ڈیموکریٹک پارٹی کے امریکی صدارتی امیدوار جو بائیڈن کی سیکیورٹی بڑھانے کا فیصلہ ہو گیا ہے۔واشنگٹن پوسٹ نے دعوی کیا ہے کہ متوقع جیت کے سبب امریکی سیکرٹ سروس نے جوبائیڈن کی سیکیورٹی بڑھانے کا منصوبہ بنا لیا ہے۔امریکی اخبار کے مطابق سیکریٹ سروس جمعہ کو ولنگٹن

میں نئی فوج بھیجے گی، جہاں جیت کے بعد جو بائیڈن ولنگٹن کے کنونشن سنٹر میں تقریر کرسکتے ہیں۔واشنگٹن پوسٹ کے مطابق امریکی صدر کی حفاظت کے لیے ان کے اطراف ہمیشہ سیکرٹ سروس کے لوگ موجود ہوتے ہیں اور یہ تحفظ صرف صدارت تک محدود نہیں رہتا بلکہ ریٹائرمنٹ کے بعد بھی صدر اور اس کے اہلخانہ کو ایک خاص مدت تک یہ سروس حاصل رہتی ہے۔خیال رہے کہ امریکی انتخاب کے حتمی نتائج میں فیصلہ کن کردار ادا کرنے والی پانچ میں سے ایک ریاست جارجیا میں بھی جوبائیڈن نے برتری حاصل کر لی ہے. ڈیموکریٹ امیدوار جو بائیڈن امریکی صدارتی انتخاب جیتنے کے قریب پہنچ گئے ہیں۔ رپورٹ کے مطابق جوبائیڈن کو وی وی آئی پی سکیورٹی دے دی گئی ہے، سیکرٹ سروس نے جوبائیڈن کی حفاظت کیلئے مزید اہلکار ولمنگٹن بھیج دیئے ہیں، اس کے علاوہجوبائیڈن کی رہائشگاہ پر فضائی حدود کے استعمال پر بھی پابندی عائد کردی گئی ہے۔ واشنگٹن پوسٹ کے مطابق جوبائیڈن کی جیت کے امکانات بڑھ گئے ہیں، جوبائیڈن کو موجودہ صدر کے برابر سکیورٹی دے دی گئی ہے اور انتخابات کے حتمی نتائج کے فوری بعد وہ جیت پر خطاب کر سکتے ہیں۔ دوسری جانب امریکی صدارت کے ڈیموکریٹ امیدوار جو بائیدن نے کہاہے کہ لوگوں کو خاموش، ستایا یا ہتھیار ڈالنے پر مجبور نہیں کیا جا سکتا۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر

ایک بیان میں امریکی صدارت کے ڈیموکریٹ امیدوار جوبائیدن کا یہ بھی کہنا تھا کہ ہر ووٹ شمار کیا جانا چاہیئے۔اس سے قبل انہوں نے اپنے ٹوئٹ میں یہ کہا کہ ہماری جمہوریت ہم سے کوئی چھیننے والا نہیں ہے، نہ اب، نہ ہی کبھی۔انہوں نے یہ بھی کہا کہ امریکا بہت دور آ چکا ہے، اس نے بہت سی جنگیں لڑی ہیں اور ایسا کرنے کے لیے بہت کچھ برداشت کیا ہے۔

موضوعات:



کالم



گوٹ مِلک


’’تم مزید چارسو روپے ڈال کر پوری بکری خرید سکتے…

نیوٹن

’’میں جاننا چاہتا تھا‘ میں اصل میں کون ہوں‘…

غزوہ ہند

بھارت نریندر مودی کے تکبر کی بہت سزا بھگت رہا…

10مئی2025ء

فرانس کا رافیل طیارہ ساڑھے چار جنریشن فائیٹر…

7مئی 2025ء

پہلگام واقعے کے بارے میں دو مفروضے ہیں‘ ایک پاکستان…

27ستمبر 2025ء

پاکستان نے 10 مئی 2025ء کو عسکری تاریخ میں نیا ریکارڈ…

وہ بارہ روپے

ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…

محترم چور صاحب عیش کرو

آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…