اتوار‬‮ ، 25 مئی‬‮‬‮ 2025 

’’شادی میں والدین کے ٹال مٹول پر لڑکی عدالت پہنچ گئی ‘‘ عدالت کاایسا اقدام جس نے ایک نئی روایت قائم کردی

datetime 6  ‬‮نومبر‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ریاض (این این آئی )سعودی عرب کی ایک شرعی عدالت نے شادی کے لیے رجوع کرنے والے ایک جوڑے کا عدالتی سرپرستی میں نکاح کرا کے ایک نئی روایت قائم کردی۔عرب ٹی وی کے مطابق سعودی عرب کی ایک نوجوان لڑکی نے عدالت میں درخواست دی تھی جس میں موقف اختیار کیا تھا کہ اس کے والدین اس کے منگیترکے ساتھ شادی کے معاملے میں

ٹال مٹول سے کامل لے رہے ہیں۔ ان کے اس ٹال مٹول کی وجہ سے پہلے بھی متعدد لوگوں کو رشتے کا انکار کیا جا چکا ہے۔ اس پر عدالت نے درخواست گذار خاتون کی خود سرپرستی اور اپنی متولیت میں اس کا نکاح کرا دیا۔ وزارت انصاف کیمطابق لڑکی کی درخواست پر صرف پانچ دن کے اندر اندر عدالت نے اپنا فیصلہ سناتے ہوئے لڑکی اور لڑکے کا نکاحکرا دیا۔عدالت نے لڑکی کی درخواست کی چھان بین کی اور اس کے بعد اس کی درخواست پر فیصلہ سنایا۔ اس موقعے پر لڑکی کا والد موجود نہیں تھا۔عدالت کا کہنا تھا کہ مدعا علیہ اپنی بیٹی کی شادی اور رخصتی کے شرعی فریضے میں کوتاہی کا مرتکب ہوا ہے جس پرعدالت کو لڑکی کی درخواست پریہ شرعی فریضہ ادا کرنا پڑا۔شرعی عدالت کے جج کا کہنا تھا کہ جب والدین بچوں کی شادی بیاہ کے امور میں غیر ذمہ داری کا مظاہرہ کریں تو عدالت خود ان کی سرپرست بن کر یہ فریضہ ادا کرنے کی قانونا مجاز ہے۔

موضوعات:



کالم



گوٹ مِلک


’’تم مزید چارسو روپے ڈال کر پوری بکری خرید سکتے…

نیوٹن

’’میں جاننا چاہتا تھا‘ میں اصل میں کون ہوں‘…

غزوہ ہند

بھارت نریندر مودی کے تکبر کی بہت سزا بھگت رہا…

10مئی2025ء

فرانس کا رافیل طیارہ ساڑھے چار جنریشن فائیٹر…

7مئی 2025ء

پہلگام واقعے کے بارے میں دو مفروضے ہیں‘ ایک پاکستان…

27ستمبر 2025ء

پاکستان نے 10 مئی 2025ء کو عسکری تاریخ میں نیا ریکارڈ…

وہ بارہ روپے

ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…

محترم چور صاحب عیش کرو

آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…