پیر‬‮ ، 13 جنوری‬‮ 2025 

ہمیں اتنے لاکھ ووٹوں کی برتری حاصل ہے، جوبائیڈن کا دعویٰ

datetime 5  ‬‮نومبر‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

واشنگٹن(این این آئی)امریکی ڈیمو کریٹک صدارتی امیدوار جوبائیڈن نے کہا ہے کہ ہمیں اس وقت 30 لاکھ پاپولر ووٹوں کی برتری حاصل ہے اور یہ اس جانب اشارہ ہے کہ ان ووٹوں میں اضافہ ہو گا۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق امریکی عوام سے مخاطب ہوتے ہوئے جو بائیڈن کا کہنا تھا کہ انہوں نے ڈیموکریٹ کی حیثیت سے مہم چلائی لیکن وہ سب امریکیوں کے صدر ہوں گے۔ انہوں

نے کہا کہ امریکی عوام انتخابی مہم کی تلخ یادوں کو بھلا دیں، آگے بڑھنے کے لیے ہمیں مخالف سوچ رکھنے والوں سے دشمنوں جیسا برتاو روکنا ہو گا۔جو بائیڈن نے کہا کہ سینیٹر ہیرس اور میں انتخابات میں سب سے زیادہ ووٹ لینے کی تاریخ رقم کر رہے ہیں، ہم نے صدر اور نائب صدر کے لیے 7 کروڑ سے زائد ووٹ حاصل کیئے ہیں، ہمیں اپنی انتخابی مہم پر فخر ہے، ماضی میں صرف 3 انتخابات میں اس وقت کے صدر کو شکست دی گئی، جب انتخابی نتائج کا معاملہ ختم ہو گا تو خدا نے چاہا تو ایسا کرنے والے ہم چوتھے ہوں گے، یہ ایک بہت بڑی کامیابی ہے۔انہوں نے کہا کہ یہ ایک لمبی اور مشکل مہم تھی، لیکن اس سے زیادہ یہ ملک کے لییمشکل وقت تھا، ہم نے ماضی میں بھی مشکل مہمات چلائی ہیں، ماضی میں بھی ہم نے آزمائشوں کا سامنا کیا ہے، جب الیکشن کا یہ مرحلہ ختم ہو جائے گا تو ہم نے وہ کرنا ہے جو ایک امریکی ہونے کے ناتیہم نے ہمیشہ کیا ہے۔جو بائیڈن نے کہا کہ کشیدگی ختم کرنے کے لیے، ایک دوسرے کو دیکھنے کے لیے، ایک دوسرے کی بات دوبارہ سننے کے لیے، ایک دوسرے کی عزت اور خیال کے لیے، متحد ہونے کے لیے، زخموں پر مرہم رکھنے کے لیے، ایک قوم بن کر سامنے آنے کے لیے انتخابی مہم کی تلخ یادوں کو بھلا دیں۔انہوں نے کہا کہ مجھے معلوم ہے کہ یہ آسان نہیں ہو گا، نہ میں اتنا سادہ ہوں نہ ہی آپ ناسمجھ ہیں، معلوم ہے کہ ہمارے ملک میں کئی معاملات

میں مخالفت کتنی سخت اور گہری ہے، لیکن میں یہ بھی جانتا ہوں کہ ترقی کرنے کے لیے ہمیں مخالفین کے ساتھ دشمن جیسا برتاو ختم کرنا ہوگا، ہم آپس میں دشمن نہیں ہیں۔جو بائیڈن نے کہا کہ امریکی ہونے کے ناتے ہمیں جوڑنے والی چیزیں تقسیم کرنے والوں سے زیادہ مضبوط ہیں، اس لیے میں ایک بات واضح کرنا چاہتا ہوں کہ میں نے اور آپ نے ایک ڈیموکریٹ کی حیثیت سے مہم چلائی ہے، لیکن میں اپنی ذمے داریاں امریکی صدر کی حیثیت سے پوری کروں گا۔

موضوعات:



کالم



پہلے درویش کا قصہ


پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…