ہفتہ‬‮ ، 21 مارچ‬‮ 2026 

صدارتی انتخابات،کئی امریکی شہروں میں مظاہرے اور گرفتاریاں مظاہرین کے قبضے سے ہتھوڑے، آتش بازی کا مواد ، رائفل برآمد کئی علاقوں میں حالات کشیدہ

datetime 5  ‬‮نومبر‬‮  2020 |

واشنگٹن (این این آئی )امریکی شہر پورٹ لینڈ میں بدھ اور جمعرات کی درمیانی شب متعدد افراد کو گرفتار کر لیا گیا اور ان کے قبضے سے ہتھوڑے، آتش بازی کا مواد اور ایک رائفل برآمد ہوئی۔میڈیارپورٹس کے مطابق اس سے قبل اوریگن ریاست کے گورنر نے تشدد کے خطرات کے

پیش نظر نیشنل گارڈز کو فعال کر دیا تھا۔ دوسری جانب نیویارک پولیس نے بھی بتایا کہ گزشتہ شب اس نے شہر میں جاری احتجاج میں شامل 50 افراد کو حراست میں لیا۔ امریکا میں کانٹے دار صدارتی انتخابات کے تناظر میں اٹلانٹا، اوکلینڈ اور ڈیٹروئٹ میں بھی مظاہروں کی اطلاعات ہیں۔دریں اثنا امریکی صدارتی انتخاب میں دھاندلی کیالزامات کا شور مچنے لگا۔میڈیارپورٹس کے مطابق صدرٹرمپ کی جانب سے دھاندلی کیالزامات پر شکوک وشبہات بڑھے اور مشی گن میں بائیڈن کے ووٹ اچانک ایک لاکھ 38 ہزارہونے پرسوشل میڈیا پرشور مچ گیا۔مشی گن میں بائیڈن کے ووٹوں میں غلطی سے صفر کا اضافہ ہوگیا جس کے بعد ان کے ووٹوں کی تعداد 15371 سے 153710 ہوگئی تھی۔تاہم کانٹی کلرک کیرولین ولسن نے غلطی کا اعتراف کرتے ہوئے کہا کہ میں نے غلطی سے 15371 کو 153710 کردیا تھا لیکن حکام کینوٹس پر 20 منٹ کے اندر غلطی ٹھیک کی گئی۔دوسری جانب ایری زونا میں پولنگ اسٹیشنزپر شارپی پین سے ٹرمپ کے

ووٹ خراب کرنے کاالزام عائد کیا گیا لیکن ایری زونا کے سیکرٹری آف اسٹیٹ سمیت حکام نے الزامات کی تردید کردی۔حکام کا کہنا تھاکہ ووٹرزکو شارپی سمیت کسی بھی قسم کا پین استعمال کرنیکی اجازت ہے، شارپی پین کے استعمال سے ووٹ خراب کرنے کے الزامات غلط ہیں۔

اس کے علاوہ وسکونسن میں رجسٹرڈ ووٹوں سے زیادہ ووٹ کاسٹ ہونیکا الزام عائد کیا گیا۔ایک سوشل میڈیا صارف نے لکھاکہ وسکونسن میں ٹرن آئوٹ 101 فیصد سے زائد ہوگیا۔الیکشن حکام کا کہنا تھاکہ سوشل میڈیا پر الزامات میں پرانے اعداد و شمارپیش کیے گئے، الیکشن ڈے کے رجسٹرڈ ووٹرز کے مطابق ووٹوں کی تعداد درست تھی اور وسکونسن میں الیکشن کے دن بھی ہزاروں افراد نے خود کو رجسٹرکیا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



مذہب کی جنگ(پانچواں حصہ)


برطانیہ نے دوسری جنگ عظیم کے بعد دنیا میں دو خطے…

مذہب کی جنگ(چوتھا حصہ)

یہودیوں اور مسلمانوں کے درمیان اختلاف واقعہ…

مذہب کی جنگ(تیسرا حصہ)

بخت نصر نے 586 قبل مسیح میں یروشلم پر حملہ کر کے…

مذہب کی جنگ(دوسرا حصہ)

بنی اسرائیل نے فلسطین واپسی کے بعد یہودا قبیلے…

مذہب کی جنگ

رچرڈ نکسن امریکا کے 37ویں صدر تھے‘ یہ بھی ڈونلڈ…

اینڈ آف مسلم ورلڈ

ہمیں ایران امریکا جنگ کے نتیجے کو سمجھنے کے لیے…

عربوں کا کیا قصورہے؟

ایف 35 دنیا کا مضبوط اور مہلک ترین فائٹر جیٹ ہے‘…

اختتام کا آغاز

’’ہمارے پاس صرف 35 سال ہیں‘ ہم ان میں جتنا جی…

امانت خان شیرازی

بادشاہ اس وقت برہان پور میں تھا‘ مغل دور میں…

ہائوس آف شریف

جنرل غلام جیلانی نے جنرل ضیاء الحق کو آرمی چیف…

نواز شریف کی سیاست میں انٹری

لارنس گارڈن کے کرکٹ گرائونڈ میں میچ چل رہا تھا‘…