اتوار‬‮ ، 28 جون‬‮ 2026 

کیا الیکشن میں غیر ملکی مداخلت ہوئی؟ امریکی حکام نے حقیقت اپنی عوام کے سامنے رکھ دی

datetime 5  ‬‮نومبر‬‮  2020 |

واشنگٹن(این این آئی )امریکہ کے حکام نے کہا ہے کہ تین نومبر کو ہونے والے صدارتی انتخابات میں کسی غیر ملکی مداخلت کے شواہد نہیں ملے۔میڈیارپورٹس کے مطابق سیکیورٹی حکام نے بتایاکہ امریکہ کے مخالف کسی بھی ملک کی جانب سے صدارتی انتخابات میں مداخلت کی

نشان دہی نہیں ہوئی جس کے بعد یہ کہا جا سکتا ہے کہ امریکی عوام کے ووٹ سے ہی اگلا صدر منتخب ہو گا۔امریکہ کی سائبر سیکیورٹی اینڈ انفرا اسٹرکچر ایجنسی (سی آئی ایس اے)کے سربراہ کرسٹوفر کریبز نے جاری اپنے ایک بیان میں کہا کہ ہمارے پاس اس بات کا کوئی ثبوت نہیں ہے کہ کسی غیر ملکی دشمن نے امریکیوں کو ووٹ ڈالنے یا ووٹوں کی گنتی میں اثر انداز ہونے کی کوشش کی۔اسی نوعیت کی یقین دہانی تین نومبر کو پولنگ ختم ہونے کے بعد بھی سیکیورٹی حکام نے کرائی تھی۔امریکہ کے سائبر کمانڈز جنرل پال نکاسن نے کہا تھا کہ ہم نے گزشتہ کئی ہفتوں اور مہینوں کے دوران انتخابات میں غیر ملکی مداخلت روکنے کے لیے جو اقدامات کیے تھے اس کے خاطر خواہ نتائج نکلے ہیں۔امریکی تحقیقاتی ادارے فیڈرل بیورو آف انویسٹی گیشن(ایف بی آئی)اور سائبر سیکیورٹی اینڈ انفرا اسٹرکچر ایجنسی (سی آئی ایس اے)نے تاحال ان الزامات پر کوئی ردِعمل ظاہر نہیں کیا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



دنیا کا سب سے بڑا غار


چانگ چاچے کے مضافات میں ایک اور حیران کن سیاحتی…

اواتار مائونٹین

اواتار فلم 2009 ء میں آئی‘ پوری دنیا میں دیکھی…

فورنگ میں ایک رات

ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…

محمد بوٹا انجم

محمد بوٹا میاں چنوں کے گائوں چک 15 میں پیدا ہوا‘…

فلم میں بھی ہارنے سے انکار

یہ تبلیسی شہر تھا‘ اکتوبر کی 8 تاریخ تھی اور سن…

Pale Blue Dot

کارل ایڈورڈ سیگن (Carl Edward Sagan) خلانورد اور پلانٹری…

نصیب کی مکھی

ٹومی فلیٹ ووڈ (Tommy Fleetwood) دنیا کا مشہور گالفر ہے‘…

8 بجے تک

میرا جم میرے گھر سے پانچ منٹ کی دوری پر ہے‘ میں…

ریو سیکریٹو

دریا کا پانی صاف اور شفاف تھا‘ مایا لوگ یہ پانی…

تلوم اور تلوم سے آگے

ہم کوبا سے واپسی پر تلوم (Talum) رکے‘ یہ مایا تہذیب…

کوبا مایان

کوبا مایان (Coba Mayan) ہماری پہلی منزل تھا‘ کین کون…