پیر‬‮ ، 13 جنوری‬‮ 2025 

ٹرمپ کو پنسلوینیا، وسکونسن اور مشی گن کے نتائج پر اعتراضات جو بائیڈن بھی خاموش نہ رہے ، بڑا اعلان کردیا

datetime 5  ‬‮نومبر‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

واشنگٹن(این این آئی)ڈونلڈٹرمپ کو پنسلوینیا، وسکونسن اور مشی گن کے نتائج پر اعتراضات ہیں۔ امریکی صدرٹرمپ کے بیٹے ایرک ٹرمپ نے پنسلوینیا میں ڈیموکریٹس پر دھاندلی کا الزام لگادیا۔میڈیارپورٹس کے مطابق ایرک ٹرمپ کا کہنا تھا کہ پولنگ اسٹیشنز پر عملے نے بائیڈن

اور ہیرس کی تصاویر والے ماسک لگا رکھے تھے جو انتخابی قوانین کی خلاف ورزی ہے، پینسلوینیا کے نتائج کیخلاف مقدمہ دائر کریں گے۔ادھر ٹرمپ کیمپین منیجر نے کہا کہ وسکونسن کی کئی کاونٹیز میں ووٹنگ کی بے ضابطگیوں کی گئیں۔ تاہم وسکونسن الیکشن عہدیدار نے دھاندلی کے الزامات مسترد کر دیئے ہیں۔واضح رہے کہ امریکا میں 59 ویں صدارتی انتخابات میں ڈیموکریٹک امیدوار جوبائیڈن کے مجموعی الیکٹورل ووٹ 264 ہوگئے، جبکہ ڈونلڈ ٹرمپ کے الیکٹورل ووٹوں کی تعداد 214 ہے۔جو بائیڈن کو جیتنے کے لیے مزید 6 ووٹوں کی ضرورت ہے ،جبکہ اب بھی 5 ریاستوں کے نتائج واضح ہونا باقی ہیں ان ریاستوں کے 60 الیکٹورل ووٹ ہیںڈیمو کریٹ صدارتی امیدوار جو بائیڈن نے کہا ہے کہ نتائج سے سامنے آ رہا ہے کہ ہم جیت رہے ہیں۔ جیت کے لیے پرامید ہوں لیکن ابھی اعلان نہیں کررہا۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق ڈلاوئیر میں خطاب میں انہوں نے کہاکہ واضح ہوگیا ہم مطلوبہ الیکٹورل ووٹ حاصل کرلیں گے۔ووٹوں کی گنتی مکمل ہوگی تو ہم جیت جائیں گے۔انہو ں نے مزید کہا کہ پاپولر ووٹ کا فرق بھی بڑھتا جائے گا، جیت میری نہیں تمام امریکی عوام کی ہو گی۔

موضوعات:



کالم



پہلے درویش کا قصہ


پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…