واشنگٹن (مانیٹرنگ ڈیسک) جوبائیڈن اور ٹرمپ میں زبردست مقابلہ جاری ہے، جوں جوں ووٹوں کی گنتی ہوتی جا رہی ہے جوبائیڈن کی جیت بھی یقینی ہوتی جا رہی ہے، ان انتخابات کے نتائج سے امریکہ کے 46 ویں صدرکا بھی فیصلہ ہو جائے گا۔اب تک حاصل ہونے والے نتائج کے مطابق ڈیموکریٹ امیدوار جوبائیڈن نہ صرف صدارتی انتخابات میں سب سے زیادہ ووٹ حاصل کرنے والے
امیدوار بن گئے ہیں بلکہ وہ 7 کروڑ سے زائد ووٹ حاصل کرنے والے پہلے امیدوار بن گئے ہیں۔جوبائیڈن اب تک 7 کروڑ 24 ہزار سے زائد ووٹ حاصل کرچکے ہیں اور ابھی ووٹوں کی گنتی کا عمل ابھی جاری ہے، جوبائیڈن کل ووٹوں کا پچاس اعشاریہ دو(50.2) فیصد ووٹ حاصل کر چکے ہیں، کسی بھی صدارتی امیدوار کا اتنی بڑی تعداد میں ووٹ حاصل کرنا اپنی نوعیت کا ایک منفرد ریکارڈ ہے۔دوسری جانب ڈونلڈ ٹرمپ نے اب تک 6 کروڑ 73 لاکھ 6 ہزار ووٹ حاصل کیے ہیں۔انہوں نے کل ووٹوں کی شرح میں سے 48.2 فیصد ووٹ حاصل کئے ہیں۔جوبائیڈ ن سے قبل سب سے زیادہ ووٹ حاصل کرنے والے امیدوار باراک اوباما تھے جنہوں نے 2008 میں 6 کروڑ 94 لاکھ 98 ہزار 516 ووٹ حاصل کیے تھے لیکن جوبائیڈن نے اب تمام ریکارڈ توڑ دیے ہیں۔ یاد رہے کہ دوسری جانب جوبائیڈن نے واشنگٹن ڈی سی میں کل ووٹوں میں سے 92.2 فیصد ووٹ حاصل کئے ہیں جبکہ ٹرمپ نے صرف 5.6 فیصد ووٹ حاصل کئے ہیں۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ واشنگٹن ڈی سی میں بری طرح شکست سے دوچار ہوئے ہیں اور جوبائیڈن یہاں سے جیت گئے ہیں، جو بائیڈن نے 212542 ووٹ حاصل کئے جو کہ کل ووٹوں کا 92.2 فیصد ہیں جبکہ ڈونلڈ ٹرمپ صرف 12802 ووٹ لے سکے جو کے کل ووٹوں کا 5.6 فیصد ہے۔ اس بری شکست پر نہ صرف امریکہ بلکہ دیا بھر کے تجزیہ نگار حیران ہیں کہ
ڈونلڈ ٹرمپ کو واشنگٹن ڈی سی میں ایسی بری شکست ہوئی ہے۔ امریکی صدارتی انتخابات میں ووٹوں کی گنتی کا عمل جاری ہے تاہم نتائج آنے سے قبل ہی دونوں صدارتی امیدواروں نے اپنی اپنی جیت کا دعوی کر دیا ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق امریکی صدارتی انتخابات میں ہونے والی ووٹوں کی گنتی کے مطابق اب تک ڈیموکریٹکس کے امیدوار جو بائیڈن کو ریپبلکن امیدوار
ڈونلڈ ٹرمپ پر سبقت حاصل ہے اور 16 کے قریب ریاستوں کے نتائج آنا ابھی باقی ہیں۔صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے سوشل میڈیا پر اپنے ٹوئٹ میں کہا کہ ہم پورے ملک میں بہت اچھی پوزیشن میں ہیں، شکریہ۔ڈونلد ٹرمپ نے اپنے حریف امیدوار جو بائیڈن پر دھاندلی کا الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ وہ انتخابات چوری کرنے کی کوشش کر رہے ہیں لیکن ہم انہیں ایسا نہیں کرنے دیں گے۔امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ
نے ایک اور ٹوئٹ میں کہا کہ آج رات بڑی جیت کا بیان دوں گا۔دوسری جانب ڈیمو کریٹک امیدوار جو بائیڈن نے بھی اہلیہ کے ہمراہ امریکی عوام سے خطاب کیا۔جو بائیڈن کا کہنا تھا کہ ہم فتح کی جانب بڑھ رہے ہیں، یقین رکھیں ہم الیکشن میں کامیاب ہوں گے۔ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ ملک بھر میں جن لوگوں نے بھی ڈیموکریٹکس کے لیے مہم چلائی اور محنت کی ان سب کا شکر گزار ہوں۔