پیر‬‮ ، 13 جنوری‬‮ 2025 

امریکی صدارتی انتخاب ، تازہ ترین صورتحال ، کانٹے دار مقابلہ ڈونلڈ ٹرمپ کی کارکردگی نے امریکی تجزیہ نگاروں کو حیران کر دیا

datetime 4  ‬‮نومبر‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

واشنگٹن(مانیٹرنگ ڈیسک) امریکا میں صدارتی انتخاب کی پولنگ کے بعد نتائج کا سلسلہ جاری ہے جس میں ٹرمپ اور جوبائیڈن کے درمیان کانٹے کا مقابلہ ہو رہا ہے،امریکا کی بیشتر ریاستوں میں پولنگ کا وقت ختم ہو گیا جبکہ گنتی کا عمل جاری ہے، غیر حتمی نتائج کے مطابق

آج کے دن جوبائیڈن کو امریکی صدر پر برتری حاصل رہی ہے ۔ سی این این کی رپورٹ کے مطابق ٹرمپ مطلوب 270الیکٹورل ووٹ میں سے ابھی تک 213 ووٹ حاصل کر پائے ہیں جبکہ ان کے مدمقابل امیدوار جوبائیڈن227الیکٹورل ووٹ لے کر ٹرمپ سےچودہ ووٹ آگے ہیں ۔دوسری جانب فوکس نیوز کی تازہ رپورٹ کے مطابق جوبائیڈن صدر بننے کیلئے مطوب 270الیکٹورل ووٹ میں سے 238ووٹ حاصل کر نے میں کامیاب ہوئے تاہم موجودہ امریکی صدر 213الیکٹورل ووٹ کے ساتھ اپنے حریف سے 25ووٹ پیچھے ہیں ۔ تاہم یہ نتائج غیر حتمی اور غیر سرکاری ہیں ۔ دریں اثنا امریکی صدارتی انتخاب میں 50 ریاستوں میں سے 41 کے متوقع نتائج جاری کیے جا چکے ہیں جبکہ باقی نو ریاستوں میں متوقع نتائج کا اعلان ابھی ہونا ہے۔تاہم ماہرین کی پیشگوئی اور رائے شماری کے برعکس صدر ٹرمپ نے انتخاب میں زیادہ بہتر کارکردگی دکھائی ہے۔ ابھی تک کی گنتی کے مطابق جوبائیڈن نے’’ سات کروڑ پانچ ہزار پانچ سو اڑسٹھ‘‘(70005568)ووٹس حال کیے ہیں ، جو ٹوٹل پول کیے جانے والے ووٹس کا 50.2%ہے جبکہ  مقابلے میں ڈونلڈ ٹرمپ نے’’ چھ کروڑ بہتر لاکھ نوے ہزار تین سواٹھاسی‘‘ (67290388)ووٹس حاصل کیے ہیں جو کہ ٹوٹل ووٹوں کا 48.2% ہے ۔ ماہرین ٹرمپ کی کارکردگی پر حیران ہیں کیونکہ امریکی تجزیہ نگاروں کا اندازہ تھا کہ جوبائیڈن واضح مارجن حاصل کریں گے لیکن ڈونلڈ ٹرمپ کی کارکردگی نے سب کو حیران کر دیا ہے ۔

موضوعات:



کالم



پہلے درویش کا قصہ


پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…