اتوار‬‮ ، 25 مئی‬‮‬‮ 2025 

امریکہ میں اصل کرائسس تب شروع ہو گا جب ڈاک کے ووٹ گنے جائیں گے’ برنی سینڈرز کا حیران کن انکشاف‎‎

datetime 4  ‬‮نومبر‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک )امریکی صدارتی انتخابات ، ووٹنگ کا عمل جاری ہے ، تازہ ترین صورتحال کے مطابق جوبائیڈن 238اور امریکی صدر ٹرمپ  213الیکٹورل ووٹ لینے میں کامیاب ہوئے ہیں ۔ انتخابات سے متعلق دس دن قبل امریکی سینیٹر برنی سینڈرز نے پیش گوئی کی تھی کہ موجود ہ

انتخابات میں پوسٹل بیلٹ کے ذریعے ڈالے گئے لاکھوں ووٹوں کی گنتی میں ٹائم لگ جائے گا ۔ انہوں نے کہا کہ ڈیموکریٹس کے ووٹرز اپنے ووٹ ڈاک کے ذریعے کاسٹ کریں گے جبکہ ری پبلکنز ووٹ ڈالنے کیلئے پولنگ بوتھ آئیں گے ۔ نجی ٹی وی پروگرام میں انہوں نے اس بات کا خدشہ بھی ظاہر کیا تھا کہ الیکشن کی رات 10 بجے ایسا لگے گا کہ ٹرمپ وسکونسن، پنسلوانیا اور مشی گن میں جیت رہے ہیں جس کے بعد وہ اچانک ٹی وی پر نمودار ہوکر اپنے ووٹرز کا شکریہ ادا کریں گے۔لیکن جب دوسرے دن ڈاک کے ذریعے آئے ووٹ گنے جائیں گے تو پتا چلے گا کہ جوبائیڈن نے بازی پلٹ دی ہے جس کے بعد ٹرمپ شور مچائیں گے اور نعرہ لگا دیں گے کہ دیکھا میں نے کہا تھا نا کہ دھاندلی ہوئی ہے الیکشن چوری کیا گیا ہے ۔انہوں نے کہا کہ مختلف گروہوں نے انتخابات پر اثر انداز ہونے کی کوشش کی، اچانک سب چیزیں رک گئی ۔ واضح رہے کہ امریکا کا صدر منتخب ہونے کیلئے صدارتی امیدوار کو 270الیکٹورل ووٹ حاصل کرنے ہوتے ہیں ۔

موضوعات:



کالم



گوٹ مِلک


’’تم مزید چارسو روپے ڈال کر پوری بکری خرید سکتے…

نیوٹن

’’میں جاننا چاہتا تھا‘ میں اصل میں کون ہوں‘…

غزوہ ہند

بھارت نریندر مودی کے تکبر کی بہت سزا بھگت رہا…

10مئی2025ء

فرانس کا رافیل طیارہ ساڑھے چار جنریشن فائیٹر…

7مئی 2025ء

پہلگام واقعے کے بارے میں دو مفروضے ہیں‘ ایک پاکستان…

27ستمبر 2025ء

پاکستان نے 10 مئی 2025ء کو عسکری تاریخ میں نیا ریکارڈ…

وہ بارہ روپے

ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…

محترم چور صاحب عیش کرو

آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…