اتوار‬‮ ، 12 جنوری‬‮ 2025 

متنازعہ بھارتی اینکر ارنب گوسوامی گرفتار پولیس نے تھپڑ بھی جڑ دئیے

datetime 4  ‬‮نومبر‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ممبئی (آن لائن،مانیٹرنگ ڈیسک) ممبئی پولیس نے متنازعہ بھارتی اینکر ارنب گوسوامی کو گرفتار کر لیا۔بھارتی میڈیا کے مطابق ممبئی پولیس نے ارنب گوسوامی کو گرفتار کر لیا ہے، پولیس نے انھیں گھر پر چھاپا مار کر گرفتار کیا۔ممبئی پولیس کا کہنا ہے کہ کے ارنب گوسوامی

کو2 سال پرانے مقدمے میں گرفتار کیا گیا ہے، اس کیس کی تحقیقات حال ہی میں دوبارہ کھولی گئی ہیں۔ بھارتی اینکر کو 2018 میں 53 سالہ انٹیریئر ڈیزائنر انوئے نائک اور ان کی والدہ کو اکسانے کا مبینہ الزام ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ اینکر سے ان کے اسٹوڈیو کو ڈیزائن کرنے والے آرکٹیکٹ کی موت میں مبینہ کردار کے حوالے سے تفتیش کی جا رہی ہے۔انوئے نائک نے دو سال قبل اپنی جان لی تھی جس پر ان کی بیوی نے الزام لگایا کہ ارنب گوسوامی نے ان کی فیس ادا نہیں کی تھی، تاہم گوسوامی نے الزام کو مسترد کیا۔انوئے نائک نے علی باغ کے گھر میں ایک نوٹ بھی چھوڑا تھا جس میں انھوں نے موت کا ذمہ دار گوسوامی کو قرار دیا تھا۔دوسری طرف متعدد وزرا کی جانب سے اس گرفتاری کو پریس کی آزادی پر حملہ قرار دیا جا رہا ہے، مہاراشٹر کے وزیر اطلاعات و نشریات پرکاش جاوڈیکر نے اسے ایمرجنسی کی یاد دہانی قرار دیا۔خبر رساں ایجنسی اے این آئی کے مطابق ارنب گوسوامی نے الزام لگایا ہے کہ ممبئی پولیس نے ان کی گرفتاری کے موقع پر ان کے علاوہ ان کے اہلخانہ کے ساتھ تلخ کلامی اور ہاتھا پائی کی،تھپڑبھی مارے۔

موضوعات:



کالم



پہلے درویش کا قصہ


پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…