ابوظہبی(این این آئی)متحدہ عرب امارات(یو اے ای)کے وزیر خارجہ انور قرقاش نے مسلمانوں سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ فرانسیسی صدر ایمانوئیل میکرون کے موقف کو قبول کریں جس میں انہوں نے مغربی معاشروں میں انضمام کی ضرورت پر زور دیا ہے۔فرانسیسی صدر مغرب میں
موجود مسلمانوں کو الگ تھلگ نہیں کرنا چاہتے اوروہ بالکل ٹھیک ہیں،عرب ٹی وی کے مطابق یو اے ای کے وزیر خارجہ نے کہا کہ مسلمانوں کو فرانسیسی صدر کی تقریر کو دھیان سے سننا ہوگا۔انہوں نے کہا کہ ایمانوئل میکرون مغرب میں موجود مسلمانوں کو الگ تھلگ نہیں کرنا چاہتے اور فرانسیسی صدر بالکل ٹھیک ہیں۔ وزیر خارجہ انور قرقاش نے کہا مغربی ممالک میں مسلمانوں کو بہتر طریقے سے متحد ہونے کی ضرورت ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ فرانسیسی ریاست کو انتہا پسندی کے مقابلے میں متوازی طریقوں کی تلاش کا پورا حق ہے۔قرقاش نے فرانسیسی صدر کے خلاف ان الزامات کو مسترد کردیا کہ وہ فرانس میں مقیم مسلمانوں کو بے دخل کرنے کی کوشش کررہے ہیں۔