پیر‬‮ ، 13 جنوری‬‮ 2025 

نوکریوں کے بے شمار مواقع ،وہ ملک جس نے 12لاکھ نئے غیر ملکیوں کو آباد کرنے کااعلان کردیا

datetime 1  ‬‮نومبر‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اوٹاوا(این این آئی) امیگریشن کے وفاقی وزیر مارکو مینڈیسینو نے کہا ہے کہ کینیڈا اگلے تین سالوں میں 12 لاکھ سے زائد نئے غیر ملکیوں کو ملک میں آباد کرنے کی منصوبہ بندی کر رہا ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق مارکو مینڈیسینو کا کہنا تھا کہ یہ فیصلہ ملک میں افرادی قوت کی

کمی کو دور کرنے اور معیشت کو فروغ دینے کے لیے کیا گیا ہے۔ اوٹاوا میں میڈیا سے گفتگو کے دوران مارکو کا کہنا تھا کہ حکومت 2021 میں نئی مستقل سکونت کے لیے 4 لاکھ ایک ہزار، 2022 میں 4 لاکھ 11 ہزار اور 2023 میں 4 لاکھ 21 ہزار درخواستیں منظور کرے گی۔ان کا مزید کہنا تھا کہ کینیڈا کو مزید افرادی قوت کی ضرورت ہے اور غیرملکیوں کے ذریعے ہم اپنی یہ ضرورت پوری کر سکتے ہیں۔ مارکو مینڈیسینو نے مزید بتایا کہ کورونا وبا سے قبل، غیرملکیوں کے ذریعے معیشت کا فروغ ہماری ترجیحات میں شامل تھا تاہم اب یہ ضرورت بن چکا ہے۔امیگریشن پالیسی ریسرچر رابرٹ فیلکونر کا اس ضمن میں کہنا تھا کہ اگر حکومت اپنے اس ٹارگٹ کو پورا کرنے میں کامیاب ہو جاتی ہے تو غیرملکیوں کو کینیڈا میں آباد کرنے کا 1911 کے بعد یہ بلند ترین ریکارڈ ہوگا۔

موضوعات:



کالم



پہلے درویش کا قصہ


پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…