نئی دہلی(این این آئی )بھارتی ریاست تری پورہ میں 90 سالہ خاتون کے ساتھ اجتماعی آبروریزی کا واقعہ پیش آیا ہے۔متاثرہ خاتون کے بیان پر دو افراد کے خلاف ایف آئی آر درج کی گئی ہے جن میں ایک شخص کی عمر 35 سال ہے جس کا نام انجان بتایا جارہا ہے جبکہ دوسرے
شخص کی شناخت نہیں کی جاسکی۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارت کے شمالی مشرقی ریاست تری پورہ میں 24 اکتوبر کو ایک افسوسناک واقعہ اس وقت پیش آیا کہ جب ایک 90 سالہ خاتون کو دو افراد نے مبینہ طور پر اجتماعی آبروریزی کا نشانہ بنایا۔متاثرہ خاتون کے بیان پر دو افراد کے خلاف ایف آئی آر درج کی گئی ہے جن میں ایک شخص کی عمر 35 سال ہے جس کا نام انجان بتایا جارہا ہے جبکہ دوسرے شخص کی شناخت نہیں کی جاسکی۔متاثرہ خاتون نے پولیس کو بیان دیتے ہوئے کہا کہ دونوں شخص آدھی رات کو میرے گھر میں گھس آئے اور انہوں نے مجھے نشانہ بنایا جس کے بعد میں بے ہوش ہوگئی اور مجھے اگلی صبح ہوش آیا۔90 سالہ خاتون نے بتایا کہ جب مجھے ہوش آیا تو میں نے اپنے ہمسایہ کو سارا واقعہ سنایا۔ انہوں نے کہا کہ انجان ایک خطرناک آدمی ہے اور یہی وجہ ہے کہ ہم اس کے خلاف کھڑے ہونے کی ہمت بھی نہیں کرتے۔دوسری جانب علاقے کی مقامی پولیس نے بتایا کہ خاتون کا طبی معائنہ کروانے کے بعد انہیں اسپتال میں داخل کردیا گیا ہے۔پولیس نے بتایا کہ مقدمہ درج ہونے کے بعد سے تحقیقات کا عمل شروع ہوگیا ہے تاہم اس وقت تک ایک بھی ملزم کو گرفتار نہیں کیا جاسکا ہے۔