پیر‬‮ ، 13 جنوری‬‮ 2025 

ترکی کے خلاف یورپی پابندیوں کا پیکیج فوری نفاذ کے لیے تیار،یہ کام ناقابل قبول ہے، یورپی یونین سخت برہم

datetime 1  ‬‮نومبر‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

برسلز (این این آئی )یورپی یونین نے ایک بار پھر ترک لیڈر شپ کے اشتعال انگیز بیانات اور دوسرے ملکوں میں بے جا مداخلت کی شدید مذمت کرتے ہوئے اسے مکمل طورپر ناقابل قبول قرار دیا ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق یورپی یونین کے رہ نمائوں کی طرف سے ترکی کے اشتعال انگیز رویے پر کڑی تنقید کی گئی تاہم دسمبر تک ہونے والے یورپی یونین کے اجلاس تک ترکی کے خلاف

مزید کوئی اقدام کرنے کا فیصلہ نہیں کیا گیا۔یورپی کونسل کے صدر چارلس میشل نے ویڈیو کے ذریعے یورپی سربراہ اجلاس کے بعد اعلان کیا کہ ترکی کے خلاف پابندیوں کا پیکج تیار ہے جسے فوری طورپر نافذ کیا جائے گا۔ یورپی کمیشن کے صدر عرسولا وان ڈیر لیین نے کہا کہ کمیشن نے اقتصادی پابندیاں مرتب کرنے کا کام شروع کیا ہے ۔ یہ پابندیاں فوری استعمال کے لیے تیار ہیں۔فرانس چاہتا ہے کہ یورپی یونین اپنے فرانسیسی ہم منصب عمانویل میکروں کے خلاف ترک صدر رجب طیب ایردوآن کے حملے کے پس منظر کے خلاف پابندیاں عائد کرے۔میشل نے کویڈ 19 کے پھیلا سے نمٹنے کے لیے یورپی اقدامات کا جائزہ لینے کے لئے وقف پریس کانفرنس کے اختتام پر ایک مختصر تقریر کے دوران کہا کہ ہم مشرقی بحیرہ روم میں حالیہ یکطرفہ (ترک) اقدام کی مذمت کرتے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ ترکی کی اشتعال انگیزی اور بیان بازی پوری طرح ناقابل قبول ہے۔انہوں نے اکتوبر کے اوائل کے سربراہی اجلاس کے دوران یورپی یونین کے اس فیصلے کی طرف توجہ دلائی۔پچھلے سال سے ترکی اور فرانس کے تعلقات آہستہ آہستہ خراب ہوئے ہیں خاص طور پر شام ، لیبیا اور مشرقی بحیرہ روم میں ترکی کی مداخلت کی وجہ سے ترکی اور یورپی ملکوں کے درمیان اختلافات بڑھتے جا رہے ہیں۔  کمیشن نے اقتصادی پابندیاں مرتب کرنے کا کام شروع کیا ہے ۔ یہ پابندیاں فوری استعمال کے لیے تیار ہیں۔

موضوعات:



کالم



پہلے درویش کا قصہ


پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…