امریکا کا اگلا صدرکون؟ ایک ارب ڈالر سے زائد کی شرطیں لگ گئیں

1  ‬‮نومبر‬‮  2020

واشنگٹن (این این آئی)امریکی صدارتی انتخاب قریب آتے ہی دنیا بھر میں ایک ارب ڈالرز سے زائد کی شرطیں لگ گئیں۔میڈیارپورٹس کے مطابق امریکا میں صدارتی انتخاب 3 نومبر کو ہونے ہیں اور اس میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور ڈیموکریٹک امیدوار جوبائیڈن کے درمیان کانٹے کا مقابلہ متوقع ہے۔انتخاب قریب آتے ہی سیاسی گہما گہمیوں میں اضافہ ہوگیا ہے اور دونوں امیدوار سبقت

لے جانے کیلئے انتخابی ریلیوں میں مصروف ہیں۔امریکی صدارتی انتخاب پر دنیا بھر کی نظریں جمی ہوئی ہیں اور یہی انتخاب آئندہ سالوں میں دنیا بھر میں امریکی پالیسی کو واضح کریں گے تاہم انہی صدارتی انتخاب پر شرطیں بھی لگ چکی ہیں۔برطانوی اسپورٹس بیٹنگ فرم کے سربراہ میتھیو شاڈک کے مطابق امریکی صدارتی انتخاب کے پولنگ سے قبل ہی ایک ارب ڈالرز سے زائد کی شرطیں لگ چکی ہیں اور یہ 2016 میں امریکی انتخاب پر لگنے والی جوئے کی رقم سے دگنی ہے۔انہوں نے کہا کہ یہ ایک بہت بڑا سیاسی ایونٹ ہے اور صدارتی انتخاب پر لگنے والی رقم فٹبال اور دیگر شعبوں میں بیٹنگ میں اب تک کی سب سے زیادہ رقم ہوسکتی ہے۔برطانیہ کی ہی جوئے کی فرم ولیم ہل کے ترجمان کے مطابق یہ سال کا سب سے بڑا ایونٹ بننے جارہا ہے اور اس میں ہم 30 لاکھ پانڈ لگاچکے ہیں جس سے ہمیں ایک کروڑ پائونڈز ملنے کی توقع ہے۔ہیکرز کے مطابق ڈیموکریٹک صدارتی امیدوار جیت کیلئے فیورٹ ہیں اور ان کی کامیابی کا 65 فیصد امکان ہے جبکہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی کامیابی کا 35 تناسب سے 45 فیصد ہے تاہم جوئے کی مارکیٹ میں کسی بھی حوالے سے کچھ نہیں کہا جاسکتا۔خیال رہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ دوسری بار ری پبلکن کی جانب سے صدارتی امیدوار ہیں جبکہ وہ 2016 میں ہیلری کلنٹن کو شکست دیکر صدر منتخب ہوئے تھے تاہم وہ اس وقت بھی پاپولر ووٹ میں ہیلری کلنٹن سے پیچھے تھے۔

موضوعات:



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…